Saib khane ke fayde_apple khane ke fawaid_apple benefits in urdu
 |
Health benefits of apple Saib khane ke fayde Apple khane ke fawaid |
سیب کا ابتدائی وطن مشرقی یورپ اور مغربی ایشیا ہے۔جبکہ اسے زمانہ ماقبل سے ہی کاشت کیا جا رہا ہے۔سیب کا ذکر قدیم چینی،بابلی اور مصری تحریروں میں موجود ہے۔عیسائیوں کی مقدس کتاب بائبل میں بھی سیب کا ذکر موجود ہے۔برصغیر میں یہ کشمیر شمالی علاقہ جات میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں اس کی سات ہزار سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔
سیب ایک خفیف ترش پھل ہے۔جسے تمام پھلوں میں سب سے قیمتی سمجھا جاتا ہے۔یہ گودے سے بھرا سخت چھلکے کے ساتھ مختلف رنگوں اور جسامت میں پایا جاتا ہے۔اس کا رنگ زردی مائل سبزی مائل سے لے کر سیاہی مائل اور سرخ ہوتا ہے۔
سیب کو محافظ اور مکمل غذا سمجھا جاتا ہے۔اس کی قوت بخش صلاحیت سے قطع نظر یہ جسم کے اندر کیمیائی تبدیلیوں کے عمل کو تقویت دے کر جسمانی نشوونما اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
سیب کے اہم غذائی اجزا
سیب بے پناہ غذائی صلاحیت رکھنے والا پھل ہے۔اس میں وافر مقدار میں معدنی اور حیاتینی اجزاء پاۓ جاتے ہیں۔سیب کی غذائی صلاحیت اس کے شکری اجزا کی بدولت ہے جو نو سے اکیاون فیصد تک موجود ہوتے ہیں۔
اس کے شکری اجزاء میں 60 فیصد فروٹ شوگر گلوکوز 25 فیصد اور کین شوگر صرف 15 فیصد ہوتی ہے۔
سیب کے ایک سو گرام میں مندرجہ ذیل غذائی اجزاء پاۓ جاتے ہیں۔
رطوبت . . . . . . . . . . . . 84.6 فیصد
پروٹین . . . . . . . . . . . . . . 0.2 فیصد
چکنائی . . . . . . . . . . . . . 0.5 فیصد
معدنیات . . . . . . . . . . . . . 0.3 فیصد
ریشہ . . . . . . . . . . . . . . 1.0 فیصد
کاربو ہائیڈریٹس . . . . . . . . . 13.4 فیصد
کیلشئیم . . . . . . . . . . . 10 ملی گرام
فاسفورس . . . . . . . . . . . 14 ملی گرام
آئرن . . . . . . . . . . . . . . . 01 ملی گرام
وٹامن اے . . . . . . . . . . . . . 40 آئی یونٹس
وٹامن ای ،ای ایچ اور بی کمپلیکس کی کچھ مقدار اور 59 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔کچے سیب میں عموماً سٹارچ کی معمولی سی مقدار پائی جاتی ہے۔جو پیڑ پر پکنے کے مرحلے کے دوران شکر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔سیب کے ترش اجزاء بھی شکر کے ساتھ ساتھ بڑھ جاتے ہیں۔
یہ ترشی
میلک ایسڈ کی وجہ سے ہوتی ہے۔جس کو انسانی بدن مکمل طور پر استعمال کر لیتا ہے۔سیب کو کچا کھانا ہو تو اس کا چھلکا نہیں اتارا جاتا کیونکہ اس کے چھلکے کی اندرونی تہہ اور اس کے نیچے پاۓ جانے والے گودے میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے۔وٹامنز کی مقدار سیب کے بیج والے حصے کی طرف جاتے ہوۓ کم ہو جاتی ہے۔سیب کے چھلکے میں گودے کے برعکس پانچ گناہ زیادہ وٹامن ای پائی جاتی ہے۔
 |
Saib ke fayde Saib khane ke fayde Saib khany je faidy |
قدرتی افادیت اور شفابخش اجزاء
سیب اچھی صحت برقرار رکھنے اور بہت سی بیماریوں کے علاج میں انمول تحفہ ہے۔بہت عرصہ پہلے کی ایک کہاوت ہے سونے سے پہلے ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
یعنی ہر روز ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو آپ سے دور رکھتا ہے۔سیب کا فعال طبی جزو پکٹین ہے۔جو قدرتی علاج کے لیۓ شفابخش تاثیر رکھتا ہے۔یہ مادہ چھلکے کی اندرونی تہہ اور گودے کے درمیان پایا جاتا ہے۔پیکٹین گلٹکورانک ایسڈ مہیا کر کے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ غذائی نالی میں پروٹین کے اجتماع کو بھی تحلیل کرتا ہے۔سیب میں پایا جانے والا میلک ایسڈ انتڑیوں ،جگر اور دماغ کے لیۓ بھی بہت مفید ہے۔
سیب کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
1_خون کی کمی کو پورا کرتا ہے
سیب میں آئرن آرسینک اور فاسفورس وافر مقدار میں پاۓ جاتے ہیں۔ان اجزاء کی بدولت اس مرض کا تدارک سیب کے تازہ جوس سے کامیابی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔سیب کا جوس روزان ایک کلو گرام کی مقدار میں لینا مفید نتائج دیتا ہے۔
جوس پینے کا بہترین وقت کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور رات کو سونے سے پہلے ہے۔یہ جوس اچھے اور منتخب کردہ سیبوں سے خوب اچھی طرح دھو کر اور کچل کر نکالنا چاہیۓ۔
 |
Apple khane ke fayde in urdu Apple khane ke fayde aur nuksan Apple khane ka sahi time |
2_قبض اور اسہال میں فائدہ مند ہے
سیب قبض اور اسہال دونوں میں یکساں طور پر ایک جیسا کارآمد ہے۔کچے سیب قبض دور کرنے کے لیۓ مناسب ہوتے ہیں۔روزانہ اطمینان بخش اجابت کے لیۓ دو سیب کھانا ضروری ہوتا ہے۔ابلے ہوۓ یا بھنے ہوۓ سیب اسہال کو دور کرتے ہیں۔
آگ پر پکانے کے عمل سے سیب کے خلوی مادے نرم ہو جاتے ہیں۔اور فضلہ کو گاڑھا کرنے والا مواد مہیا کرتے ہیں۔
3_پیچش
بچوں کو لاحق پرانی اور شدید پیچش میں
سیب شافی علاج ثابت ہوتے ہیں۔پیڑوں پر پکے ہوۓ اور میٹھے سیب کچل کر عمر کے مطابق ایک سے چار کھانے کے چمچے دینا اس مرض سے نجات دیتا ہے۔امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی پیچش میں سیب کو دوا کے طور پر استعمال کرنے کی توثیق کی ہے۔
4_معدے کی خرابیاں دور کرتا ہے
معدے کی خرابی میں سیب کو قدرتی دوا کے طور پر استعمال کرنے کے لیۓ اسے ٹکڑوں میں کاٹ کر اس طرح کچلا جاۓ کہ تمام گودا نرم اور بھربھرا ہو کر ملیدہ بن جاۓ۔اب اس ملیدہ پر
دارچینی ءا شہد چھڑک دیں۔خیال رہے اس ملیدہ میں بیج یا شاخ نہیں جبکہ چھلکا شامل ہونا چاہیۓ
اس دوا کو باقاعدہ کھانوں کے وقفہ کے دوران متعدد بار لینا زیادہ مفید رہتا ہے۔سیب کا ہمہ گیر طبی افادیت رکھنے والا مادہ پیکٹین ملیدے میں موجود ہوتا ہے۔وہ معدے کی دیواروں پر ایک حفاظتی تہہ جما دیتا ہے۔اس کی جذب کرنے کی اور خراش کم کرنے کی تاثیر سکون بخشتی ہے۔باریک کٹے ہوۓ سیب میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور تل چھڑک کر کھانا معدے کے لیۓ مقوی اور اشتہا انگیز ہوتا ہے۔اسے دوپہر یا رات کے کھانے سے پہلے استعمال کرنا چاہیۓ۔اس سے معدے کی ہاضم رطوبتیں متحرک ہوتی ہیں۔اور کھانا خوب ہضم ہو کر جزو بدن بنتا ہے۔
 |
سیب کے فوائد سیب کے فائدے سیب کھانے کے فائدے |
5_سر درد میں مفید ہے
سیب ہر طرح کے سر درد میں مفید ہوتا ہے۔ایک خوب پکے ہوۓ سیب کا چھلکا اتار کر اور بیچ والا سخت حصہ نکال کر روزانہ صبح نمک کے ساتھ کھانا کسی بھی قسم کے سر درد کا خاتمہ کرتا ہے۔
اسے تھوڑے سے نمک کے ساتھ خالی پیٹ کھانا چاہیۓ۔مسلسل ایک ہفتہ تک استعمال شدید قسم کے پرانے درد سے بھی نجات دے دیتا ہے۔
6_دل کے امراض
دل کے مریضوں کے لیۓ سیب نہایت عمدہ پھل ہے۔اس میں پوٹاشئیم اور فاسفورس کی مقدار زیادہ جبکہ سوڈئیم کی مقدار بہت قلیل ہوتی ہے۔زمانہ قدیم سے شہد کے ساتھ سیب کا استعمال دل کی بے قائدگیوں کے لیۓ مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے
حال ہی میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ غذا کے ذریعے وافر مقدار میں پوٹاشئیم لیتے ہیں ۔وہ دل کے دورے سے محفوظ رہتے ہیں۔سیب چونکہ پوٹاشئیم کا بھرپور ذریعہ ہے اس لیۓیہ دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
7_ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیۓ سیب انمول تحفہ ہے۔سیب کا استعمال پیشاب آور اثرات کی بدولت جسم سے پیشاب کی مقدار اور اخراج میں اضافہ کرتا ہے۔جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر کم ہو کر معمول کی سطح پر آجاتا ہے۔
یہ سوڈئیم کلورائیڈ کی سپلائی کو کم کر کے گردوں کو بھی آسودہ کرتا ہے۔مذید برآں خلیوں اور بافتوں میں نمک کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔کیونکہ سیب میں پوٹاشئیم بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔
Apple khane ke fayde aur nuksan
8_گھٹیا اور جوڑوں کا درد
گٹھیا ،جوڑوں کا درد اور سوجن کی کیفیات جبکہ یہ جسم میں یورک ایسڈ کے زہریلے اثرات بڑھ جانے کی وجہ سے ہوں،تو سیب ایک عمدہ ترین غذائی علاج قرار دیا جاتا ہے۔سیب میں موجود میلک ایسڈ ،یورک ایسڈ کا بھرپور تریاق ہے چنانچہ مذکورہ مرض میں آفاقہ دیتا ہے۔
سیب کو ابال کر گھٹیا سے متاثرہ حصہ پر ملنا بھی درد سے نجات دیتا ہے۔
9_خشک کھانسی کو ختم کرتا ہے
خشک کھانسی جس میں کھنکھناتی ہوئی آوازیں سنائی دیں۔دور کرنے کے لیۓمیٹھے کیب مفید رہتے ہیں۔ایک ہفتہ تک روزانہ 250 گرام سیب کھانا ایسی کھانسی کو دور کرتا ہے۔
10_گردے کی پتھریاں
سیبوں کے ذریعے گردوں کی پتھریوں سے نجات پانا آزمودہ اور معروف علاج ہے۔جن ممالک میں کچے سیب کا قدرتی ترش جوس استعمال کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔وہاں پتھریوں کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم پکے ہوۓ تازہ سیب بھی بہت مفید ہیں۔
11_آنکھوں کے امراض
سیب کے چھلکوں کا پانی سوجی ہوئی آنکھوں کے لیۓ عمدہ دوا ہے۔اسے پینا اور اسے آنکھوں کو دھونا دونوں طرح استعمال کیا جاتا ہے۔یہ مشروب تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی برتن میں سیب کے چھلکے اتار کر ڈال دیں۔اب اس برتن میں اتنا پانی ڈالیں کہ چھلکے خوب ڈوب جائیں اب پانی کو اتنا گرم کریں کہ وہ ابلنے لگے۔
چند منٹ تک پانی کو دھیرے دھیرے ابلنے دیں۔پھر آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں۔تھوڑا سا شہد ملا لیں۔ یہ مشروب استعمال کے لیۓ تیار ہے۔زیادہ پکے ہوۓ سیبوں کا پلٹس بنا کر آنکھوں پر باندھنا بھی دکھتی آنکھوں کا علاج ہے۔
سیب کے گودے کو کپڑے میں لپیٹ کر بند آنکھوں پر لگایا جاتا ہے۔اس پلٹس کو ایک یا زیادہ سے زیادہ دوگھنٹے تک باندھا جاتا ہے۔
12_دانتوں کی بیماریاں
سیبوں کا باقاعدہ استعمال دانتوں کے انحطاط کو روکتا ہے۔کیونکہ ان میں ایسے اجزاء پاۓ جاتے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کو صاف اور صحت مند رکھتے ہیں۔دانتوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ کو صاف رکھنے کی صلاحیت جس قدر سیب میں ہے کسی اور پھل میں نہیں۔
کھانا کھانے کے بعد سیب کھانا ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ ٹوتھ پیسٹ استعمال کر کے دانت صاف کرتے ہیں۔اضافی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ سیب میں موجود ایسڈ اپنی غذائی افادیت کے ساتھ ساتھ منہ میں لعاب دہن کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے۔جوہدانتوں کے لیۓ بہت مفید ہے۔سیب کا یہ ایسڈ پھل کو اچھی طرح چباۓ جانے پر اپنے جراثیم کش اثرات سے پورے منہ کو دانتوں اور مسوڑھوں سمیت جراثیم سے پاک کر دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سیب کو دانتوں کا قدرتی محافظ کہا جاتا ہے۔
اسے دانتوں کی تمام بیماریوں میں استعمال کرنا چاہیۓ۔
13_طاقت اور قوت میں اضافہ
انسانی صحت کو بھرپور انداز میں برقرار رکھنے والے مختلف داخلی نظام اگر کمزور اور ضعیف ہو جائیں تو سیب انہیں پھر سے مستعد اور مؤثر بنانے کے لیۓ بہترین خوراک ہے۔
یہ تمام اعضاء کی خامیاں دور کر کے جسم کو مضبوط اور توانا بناتا ہے۔یہ جسم اور دماغ دونوں کو قوت دیتا ہے۔کیونکہ یہ کسی بھی پھل یا سبزی کی نسبت بہت زیادہ مقدار میں فاسفورس اور آئرن رکھتا ہے۔
دودھ کے ساتھ سیب کا باقاعدہ استعمال بچھی صحت ہی نہیں جوانی کے آب و تاب بھی دیتا ہے۔اور جلد کو خوشنما اور چمکدار بناتا ہے۔
اس کی تاثیر مسکن اورہآسودگی بخش ہے۔چنانچہ زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے والوں کے لیےبہت مفید و کارآمد ہے۔
احتیاط۔
سیب کبھی خالی پیٹ استعمال نہ کریں کیونکہھیہ بد ہضمی کا سبب بھی بن جاتا ہے۔سیب کے پیڑوں پر اکثر زہریلے اسپرے کیۓ جاتے ہیں پھلوں کوہمحفوظ کرنے کے لیۓ بھی ان پر اسپرے کیا جاتا ہے۔اس لیۓ کھانے سے پہلے اسے خوب اچھی طرح دھونا چاہیۓ
Disclaimer:
The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں