Health benefits of cucumber in urdu/hindi_کھیرا کھانے کے کیا فائدے ہیں؟
Kheera khane ke fayde in urdu |
کھیرا برصغیر پاک و ہند کی مقبول سبزی ہے جس سے وسیع پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔اس میں وہ اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں ۔کھیرے کی بہت سی قسمیں ہیں جو شکل و صورت جسامت اور رنگ میں مختلف ہوتی ہیں اس کا رنگ ہلکے سبز سے گہرے سبز تک دیکھنے میں آتا ہے۔پک جانے کے بعد اس کا نام نارنگی زرد یا براؤن ہو جاتا ہے۔
اس کی لمبائی 8 سینٹی میٹر سے 30 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔سب سے اچھا کھیرا تازہ سخت ملائم ہیئت میں باقاعدہ اور رنگ میں گہرا سبز ہوتا ہے ۔
کھیرے کا ابتدائی وطن شمالی برصغیر ہے ۔قدیم مصری یونانی اور رومن بھی اسے آگاہ تھے ۔چھٹی صدی عیسوی میں یہ چین میں دستیاب تھا ۔اب یہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے ۔اس کی کاشت پاکستان، بھارت ،چین ،افریقہ، وسطی اور جنوبی امریکہ اور جزائر غرب الہند میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
Kheera ke fawaid |
کھیرے کی غذائی صلاحیت ۔
غذائی اعتبار سے کھیرے میں دیگر سبزیوں کی نسبت زیادہ معدنی اجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کا چھلکا انتہائی قیمتی ہوتا ہے ۔کیوں کے نمکیات اور وٹامن اس میں اور اس کے قریب پائے جاتے ہیں چنانچہ اسے چھیل کر نہیں کھانا چاہیے ۔
کھیرے میں کافی مقدار میں پوٹاشیم، سوڈیم ،میگنیشئیم سلفر، سلیکون، کلورین اور فلورین موجود ہوتی ہے ۔کھیرے کو سبزیوں، اناج اور پھلوں، سبزیوں اور سلاد کے ساتھ استعمال کرنے سے ان چیزوں کی غذائیت بڑھ جاتی ہے ۔
اسے گاجر ،چقندر ،ٹماٹر ،مولی اور سلاد کے پتوں پر مشتمل سلاد میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس سالاد میں تھوڑا سا دہی شامل کر لینے سے ذائقہ اور غذائیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
کھیرے کے قدرتی فائدے ۔
کھیرے میں کھار بنانے والے مدنی اجزاء64.5 فیصد اور تیزاب بنانے والے اجزا 35.5 فیصد ہوتے ہیں .یہی اجزا کھیرے کو شفا بخش غذا بناتے ہیں ۔معدنی اجزاء کا یہ تناسب اسے خون کی تیزابیت دور کرنے کے قابل بناتا ہے ۔یہ سبزی قدرتی طور پر پیشاب آور ہے چنانچہ رطوبتوں میں اضافے اور پیشاب کی مقدار بڑھانے میں معاونت کرتی ہے ۔اس سے ہمیشہ کچی حالت میں کھانا چاہیے کیونکہ پکانے پر اس کی پوٹاشیم اور فاسفورس ضائع ہو جاتے ہیں ۔
Kheera ke fayde |
کھیرا قبض کو دور کرتا ہے ۔
کھیرا قابل اعتماد مسہل غذا ہے ۔ یہ کھل کر اجابت کے لئے انتڑیوں کو ضروری مادے مہیا کرتاہے۔چنانچہ ایسے افراد جو قبض کا شکار رہتے ہیں انہیں روزانہ دو کیلے کھانا سود مند رہتا ہے۔
کھیرا معدے کے امراض کیلئے مفید ہے ۔
کھیرے کا جوس معدے کی تیزابیت تبخیر اور بڑی آنت کے السر کے علاج کے لئے قیمتی غذائی علاج ہے ۔ان امراض میں چار سے چھ اونس جوس ہر دو گھنٹے کے بعد استعمال کرنا چاہیے ۔ تازہ کھیروں سے جوس حاصل کرنا بہت آسان ہوتا ہے کیونکہ ان میں 96 فیصد پانی پایا جاتا ہے ۔معدے میں جلن کا احساس ہو تو اس کا جوس فورا تسکین دیتا ہے ۔
Cucumber benefits in urdu |
جوڑوں کا درد ۔
جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جائے تو اس کا اجتماع جوڑوں کے درد سوزش اور گھٹیا کے امراض کو جنم دیتا ہے ۔ان امراض کے علاج کے لئے کھیرے کا جوس گاجر چقندر یا اجوائن کے پتوں کے جوس میں ملا کر پلایا جائے تو سود مند رہتا ہے ۔
ہیضہ ۔
کھیرے کا تازہ جوس ایک گلاس کچے ناریل کے پانی میں ملا کر ہر ایک گھنٹے بعد دو اونس پینا ہیضہ کی کیفیت میں پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔یہ پانی کی کمی کی صورت میں جسم کی رطوبتوں اور نمکیات کا توازن برقرار رکھتا ہے ۔
Health benefits of cucumber |
جلد کا پھٹ جانا ۔
پھٹی ہوئی جلد کے علاج کے لئے کھیرے کا جوس نہایت عمدہ چیز ہے ۔اگر چیز کا انفرادی استعمال بھی سود مند ہے لیکن بہتر نتائج کے لئے اس کے جوس میں گاجر اور سلاد کے پتوں کا جوس میں شامل کر لیا جاتا ہے ۔
حسن و زیبائش میں اضافہ ۔
کٹا ہوا کھیرا پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے آنکھوں اور گردن پر لگانے سے نسوانی حسن میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔یہ جلد اور چہرے کے لئے بہترین ٹانک ہے ۔اس کا باقاعدہ استعمال کیل، مہاسوں ،چھائیوں اور چہرے کی خشکی سے نجات دیتا ہے ۔کھیرے کے جوس میں چونکہ سلفر اور سلیکون ہوتا ہے اس لیے یہ بالوں کی نشوونما کے لیے پینا اچھی عادت ہے۔اس میں گاجر سالاد اور پالک کے جوس ملا لیے جائیں تو زیادہ فائدہ دیتا ہے ۔
کھیرا کھانے کے فائدے |
پیشاب کے امراض ۔
کھیرے کے بیجوں میں پوٹاشیم کافی مقدار میں ہوتی ہے ۔اس کے بیجوں کا مغز نکال کر انہیں دہی میں ملا کر ایملشن بنا لیا جائے تو پیشاب کی جلن اور مثانے کی پتھری دور کرنے کے لیے پینا مفید ہے ۔
DISCLAIMER:
The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں