Breaking

منگل، 16 نومبر، 2021

Ultimate health benefits of eating orange_santra khane ke fayde

 Orange khane ke fayde in urdu/hindi

Santra khane ke nuksan

Orange benefits in urdu

Orange khane ke fayde
Orange khane ke fayde
Santra khane ke fayde
Orange benefits in urdu


سنترہ قدرت کے عمدہ تحائف میں سے ایک تحفہ ہے۔یہ ترش پھلوں میں سب سے زیادہ مقبول و معروف ہے۔یہ پھل بہت لذیذ ،ذائقہ دار اور صحت بخش خصوصیات کا حامل ہے۔جس کا قطر 12 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔
سنگترے کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں۔سب سے اچھی اور اہم قسم کی جلد یا چھلکا بہت ڈھیلا ڈھالہ ہوتا ہے۔پھانکوں سے چپکی ہوئی جلد والے سنگترے کھٹے ہوتے ہیں۔ڈھیلی ڈھالی جلد رکھنے والے سنگترے شیریں ہوتے ہیں۔اور برصغیر میں بہت مقبول ہیں۔دوسری قسم کو یورپ میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
سنگترے کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔اسے ابتدا میں جنوبی ہندوستان میں متعارف کرایا گیا جہاں سے واسکوڈے گاما نے 1498 میں بیرونی دنیا سے روشناس کرایا۔پاکستان میں سرگودھا کا سنگترہ پوری دنیا میں بہت مشہور ہے۔
Orange khane ke fayde in hindi
Orange khane ke fayde in hindi
Orange kgane ke nuksan
Orange ke fawaid


غذائی صلاحیت اور اہم غذائی اجزاء

سنگترہ محافظ غذائی اجزاء مثلاً وٹامن اے،بی،سی اور کیلشئیم کا خزانہ ہوتا ہے۔اس کی صحت بخش تاثیر اسی حقیقت سے وابستہ ہے۔کیلشئیم کے حصول کے لیۓ یہ پھل سب سے اعلٰی ہے۔
سنگترے میں سوڈیم،پوٹاشئیم،میگنیزیم,تانبہ،سلفر اور کلورین بھی پاۓ جاتے ہیں۔سنگترے کے ایک سو گرام میں86.7 فیصد رطوبت،0.7 فیصڈ پروٹین،0.2 فیصد چکنائی،0.3 فیصد معڈنی اجزاء0.3 فیصد ریشے،اور10.9 فیصد کاربوہائیڈریٹس پاۓ جاتے ہیں۔

سنگترے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

1_ہاضمے کو بہتر کرتا ہے

سنگترہ پرانے فساد ہضم میں ایک مؤثر علاج بالغذا ہے۔اعضاۓ ہضم کو آرام مہیا کرتا ہے۔کیونکہ یہ آسانی سے جزو بدن بننے والی غذائیت فراہم کرتا ہے۔یہ نظام ہضم میں مددگار رطوبتیں مہیا کرتا ہے۔چنانچہ قوت ہاضمہ کو تقویت ملتی ہے۔اور بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔سنگترہ انتڑیوں میں مفید بیکٹیریا کی افزائش کے لیۓ موزوں کیفیت پیدا کرتا ہے۔
Orange khane ke fayde in pregnancy
Orange khane ke fayde in pregnanacy
Orange khane ke fayde for skin
Orange khane ke kya fayde hai


2_قبض کے علاج میں مفید ہے

سنگترہ قبض کے علاج کے لیۓ بہت کار آمد پھل ہے۔رات کو سونے سے پہلے ایک یا دو سنگترے کھانا اور پھر صبح اٹھتے ہی یہ عمل دہرانا انتڑیوں کے فعل کو عمدگی سے مؤثر بناتا ہے۔
اجابت کھل کر ہوتی ہے۔سنگترے کی عمومی محرک تاثیر نظام اخراج کی مدد کرتی ہے اور بڑی آنت میں فضلہ جمع ہونے سے روکتی ہے۔بڑی آنت میں فضلہ جمع رہنے سے خون میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں اور پروٹین کی توڑ پھوڑ کا سبب بنتے ہیں۔

3_دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے

کیلشئیم اور وٹامن سی کا ایک عمدہ ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل دانتوں اور ہڈیوں کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔دانتوں کے ڈھانچے میں پیدا ہونے والی خرابیاں زیادہ تر کیلشئیم اور وٹامن سی کی کمی کے سبب رونما ہوتی ہیں۔چنانچہ ان پر قابو پانے کے لیۓ سنگترے کا بھرپور استعمال مفید رہتا ہے۔
شکاگو کے ایک معالج کا دعوٰی ہے کہ اس نے پائیوریا اور دانتوں میں کیڑا لگنے کے امراض،مریضوں کو سنگترے کا جوس وافر مقدار میں پلا کر دور کیۓ۔
Santra khane ke fayde
Santra khane ke fayde
Santra khane ke nuksan
Santra khane ka sahi samay


4_بچوں کی نشو ونما کے لیۓ بہترین ہے

جن شیر خوار بچوں کو ماؤں کا دودھ میسر نہ ہو تو ان کے لیۓ سنگترے کا جوس ایک بہترین غذا ہے۔انہیں عمر کے مطابق روزانہ 15 ملی لیٹر سے 120 ملی لیٹر تک یہ جوس پلانا چاہیۓ۔
یہ سکروی اور کساح کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔کساح کا مرض وٹامن ڈی کی کمی سے پیدا ہوتا ہے۔سنگترہ بچوں کی نشو و نما میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔جو بچے اطمینان بخش طریقے سے نشوونما نہ پارہے ہوں انہیں سنگترے کا جوس پلانا مثبت نتائج دیتا ہے۔

5_امراض کے لیۓ مفید ہے

شہد کے ساتھ میٹھا کیا گیا سنگترے کا جوس دل کی بیماریوں میں انتہائ نافع ہے۔دل کی شریانوں کی بندش میں جب صرف سیال غذا ہی مریض کو دی جا سکتی ہو تب سنگترے کا جوس شہد کے ساتھ ملا کر پلانا ایک محفوظ و توانائی بخش غذا ہے۔

6_بلغم کے اخراج میں مدد دیتا ہے

تپ دق،دمہ،زکام،پرانی کھانسی اور دیگر بلغمی امراض میں جب بلغم کا اخراج مشکل ہو چکا ہو تو سنگترے کا جوس چٹکی بھر نمک اور کھانے کا ایک چمچ شہد ملا کر پلانا بہترین علاج ہے۔اپنے نمکیات اور رطوبت سے لبریز اجزاء کی بدولت سنگترے کا رس پھیپھڑوں سے بلغم کا اخراج آسان بناتا ہے۔اور نۓ انفیکشن سے تحفظ دیتا ہے۔
Orange bebefits in urdu
Orange benefits in urdu
Orange benefits for men
Orange benefits


7_کیل مہاسے اور پھوڑے پھنسیاں

سن بلوغت میں لڑکوں اور لڑکیوں کے چہرے پر نکلنے والے کیل اور پھنسیوں کے تدارک کے لیۓ سنگترے کا چھلکا بہت مفید ہے۔سنگترے کے چھلکے کو پانی کے ساتھ کسی پتھر پہ اچھی طرح کوٹ کر کیل مہاسوں اور پھنسیوں پر لگایا جاتا ہے۔چھلکے کا یہ ملیدہ اگر بارش کے پانی کے ساتھ بنایا جاۓ تو زیادہ مفید رہتا ہے۔

9_بخار میں آرام دیتا ہے

کسی بھی قسم کے بخار میں جب قوت ہاضمہ متاثر ہو چکی ہو ،سنگترے کا رس ایک عمدہ غذا ہے۔خون میں زہریلے مادوں کی موجودگی کے سبب بخار میں مبتلا مریضوں کو اس کا جوس دینا بہت مفید ہے۔
لعاب دہن کی کمی سے زبان پر فاس
د مادے کی تہہ ج
م چکی ہو ،مریض کو پیاس محسوس نہ ہوتی ہو اور بھوک غائب ہو چکی ہو تو سنگترے کا جوس صورت حال ک اصلاح کرتا ہے۔ٹائیفائیڈ ،تپ دق اور خسرہ سے ہونے والے بخاروں میں بھی یہ ایک مثالی غذا ہے۔
یہ توانائی مہیا کرتا ہے ،پیشاب کا اخراج بڑھاتا ہے،انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔اور بحالی صحت کا عمل تیز کرتا ہے۔
Eating orange benefits in urdu
Eating orange benefits in urdu
Orange benefits and side effects
Orange benefits for skin


10_دیگر طبی استعمالات

سنگترہ پہلے سے ہضم شدہ غذا کی ایک صورت ہے۔کیونکہ سورج کی شعاعوں سے اس میں موجود نشاستہ آسانی سے جذب ہو جانے والی شوگر میں تبدیل ہو چکا ہوتا ہے۔ چنانچہ کھانے کے فوراً بعد سنگترے کی شوگر خون میں جذب ہو جاتی ہے۔اور فوراً بدن کو خون و توانائی مہیا کرتی ہے۔
سنگترے کا باقاعدہ استعمال افلوئنزا ،زکام اور خون رسنے کے رجحان کو روکتا ہے۔
یہ صحت ،توانائی اور لمبی عمر کا مؤثر ذریعہ ہے۔سنگترے کا جوس بقیہ تمام پھلوں کے جوسز کے مقابلے میں زیادہ مفید اور ہر عمر کے فرد کو ہر قسم کی بیماری کے دوران تمام تر افادیت کے ساتھ دیا جا سکتا ہے ۔دنیا بھر میں سنگترہ مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔عموماً اسے کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں۔زیادہ تر استعمال جوس بنانے کے لیۓ ہے۔یہ جوس ڈبوں میں محفوظ کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔اس کے اسکوائش بھی بہت مشہور ہیں۔سنگترے کا جام اور مارملیڈ مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔اس کے چھلکے سے حاصل ہونے والے تیل کو مختلف خوشبوؤں میں استعمال کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox