جانیۓ پپیتا کھانے کے حیران کن فائدے
Papita khane ke fayde in urdu / hindi
| Papaya benefits in urdu |
پپیتا ایک ملائم جلد رکھنے والا پھل ہے۔جو گداز اندر سے کھوکھلا مگر بیجوں سے بھرا ہوتا ہے۔یہ پھل ابتدا میں گہرا سبز ہوتا ہے۔لیکن پکنے پر زردی مائل یا نارنگی رنگ میں بدل جاتاہے۔
یہ پھل 59 سے 60 سینٹی میٹر تک بڑا ہوتا ہے۔پپیتا بیلن نما ناشپاتی سے مشابہ ہوتا ہے اور اس کا وزن تقریباً آدھے کلو سے ایک کلو تک ہوتا ہے۔
اس کا گودا نرم اور رس سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ لذیذ اور ایک خاص خوشبو ہوتی ہے۔
پپیتے کی غذائی اہمیت و افادیت
پپیتے کے ایک سو گرام میں 90.8 فیصد رطوبت،0.6 فیصد پروٹین،،0.1 فیصد چکنائی ، 0.5 فیصد معدنی اجزاء ، 0.8 فیصد ریشے ، 7.2 فیصد کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔
پپیتا ایک مکمل غذا ہے۔ روزمرہ کی کچھ غذائی ضروریات مثلاً پروٹین،معدنی اجزاء،اور وٹمنز کی وافر مقدار اس پھل میں پائی جاتی ہے۔
اس پھل میں پکنے کے مرحلے میں بتدریج وٹامن سی کا اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کے کاربو ہائیڈریٹس کے اجزاء تبدیل شدہ صورت یعنی شکر میں ہوتے ہیں۔جو آسانی سے ہضم ہونے والی غذا ہے۔
پپیتا کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
| Papita ke fayde |
پیٹ کے کیڑوں کا علاج۔
کچے پپیتے کے دودھیا رس میں موجود ہاضمے میں مددگار انزائم پاپائن پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔تازہ رس ایک کھانے کا چمچ اسی مقدار میں شہد اور تین یا چار کھانے کے چمچ پانی بالغ افراد کے لیۓ ایک وقت کی خوراک ہے۔
اس خوراک کے دو گھنٹے بعد تیس سے ساٹھ نلی لیٹر کیسٹر آئل کو ایک کپ دودھ میں ملا کر پینا چاہۓ۔یہ عمل اگر ضروری ہو تو دو دن دہرانے پر پیٹ کے کیڑے ہلاک ہو کر خارج ہو جاتے ہیں۔
سات سے دس سال کے بچوں کو مذکورہ نسخہ آدھی مقدار میں دینا چاہءمیۓ۔تین سال سے کم عنر بچوں کے لیۓ ایک چاۓ کا چمچہ کافی ہے۔
اس مقصد کے لیۓ پپیتے کے بیج بھی مفید ہیں۔ان میں ایک مادہ کیریسین پایا جاتا ہے۔جو پیٹ کے کیڑے خارج کرنے میں بہت مؤثر ہے۔اس کے پتوں میں موجود الکلائیڈ کارپین بھی پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک یا خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پتے شہد کے ساتھ کھاۓ جاتے ہیں۔
| Papita khane ke fayde |
جلدی بیماریوں کا مؤثر علاج ہے۔
کچے پپیتے کاجوس جلد کی متعدد بیماریوں کا شافعی علاج ہے۔اس کا بیرونی استعمال سوجن اتارنے،پیپ بننے سے روکنے،چنڈی،مسوں،پوڑے پھنسیوں،اور جلد کی غیر ضروری افزائش میں مطلوبہ نتائج دیتا ہے۔یہ جوس دھوپ کی وجہ سے چہرے پر پڑنے والی چھائیوں اور بھورے داغ دھبوں کو دور کر کے میک اپ کا کام دیتا ہے۔اس کے استعمال سے جلد نرم وملائم ہو جاتی ہے۔فنگ کی چوت یا داد کے مرض میں بھی یہ جوس متاثرہ جالد پر لگانا نفع بخش ہے۔
ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
پپیتا کے اجزاہ کی جدید طبی تحقیق نے اس کی خوبیوں کی تصدیق کی ہے۔جو پرانے وقتوں سے اس سے منسوب ہے۔ان خوبیوں میں سب سے اہم وہ معاون ہضم اجزاء ہیں جو اس کے دودھیا رس میں پاۓ جاتے ہیں۔
یہ پروٹین کو ہضم کرنے والے انزائمز پر مشتمل ہوتا ہے۔دودھیا رس پودے کے تمام حصوں میں پایا جاتا ہے۔ہضم کے عمل میں یہ انزائم پیپسین سے مسابہ ہے۔لیکن اس کا اثر پیپسین سے دو سو گنا زیادہ ہوتا ہے۔یہ جسم کے اپنے انزائمز کو خوراک کی غذائیت جزو بدن بنا کر توانائی اور جسم کی تعمیر کرنے والے مادے مہیا کرتا ہے۔
| Health benefits of papaya |
انتڑیوں کے امراض
کچے پپیتے میں پایا جانے والا جزو پاپائن ،معد ے کے سیال کی کمی معدے کے غیر مفید سفید سیال کی بہتات ،بدہضمی اور انتڑیوں کی خراش میں بہت مفید ہے۔پکا ہوا پپیتا باقائدہ استعمال کرنے سے آۓ دن لاحق ہونے والی قبض،خونی بواسیر اور پرانے اسہال کو دور کرتا ہے۔پپیتا کے بیجوں کا جوس بھی فساد ہضم اور خونی بوسیر میں مفید ہے۔
دیگر استعمالات۔
پپیتا زبردست طبی خواص رکھتا ہے۔جنہیں زمانہ قدیم میں ہی جان لیا گیا تھا۔یہ پھل آسانی سے نہ صرف خود ہضم ہو جاتا ہے۔بلکہ دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
پپیتے کا استعمال گوشت کو گلانے کے لیۓ بھی کیا جاتا ہے۔پکا ہوا پپیتا نشو ونما پاتے ہوۓ بچوں کے لیۓ بہتریں ٹانک ہے۔بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین اور حاملہ خواتین کے لیۓ بھی اعلیٰ درجہ یی توانائی بخش غذا ہے۔
موجودہ دور میں بہت خطرناک بیماری ژو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے جس کو ڈینگی بخار کہتے ہیں۔ڈینگی بخار میں پپیتے کے پھل اور اس کے پتوں کو بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ کو میری یہ کاوش پسند آئی ہے تو کمنٹ میں اپنی راۓ کا اظہار ضرور کریں۔
. . . . . . . . . . شکریہ . . . . . . . . . . . . .

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں