Amla benefits
Amla khane ke fayde in urdu/hindi
Gooseberry benefits in urdu
| Amla khane ke fayde in urdu |
آملہ کا مختصر تعارف
آملہ ایک حیرت انگیز پھل ہے جسے قدرت کے انمول تحفوں میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ وٹامن سی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔کیونکہ اس میں پائی جانے والی وٹامن سی کی مقدار دنیا کے سبھی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے۔
یہ وٹامن بہت جلد انسانی جسم میں جذب ہو جاتا ہے۔اور صحت،قوت مدافعت اور درازی عمر میں معاونت کرتا ہے۔
آملہ گول اور چھوٹا پھل ہے۔جس کا گودا سخت اور موٹا ہوتا ہے۔اس کا رنگ ہلکا زرد اورقطر 1.25 سے 2.5 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔
آملہ برصغیر کا مقامی پھل ہے۔اسے زمانہ قدیم سے ہندوستان اور مشرق وسطٰی میں متعدد ادویات کے اہم اور قیمتی جزو کی اہمیت حاصل ہے۔
آیورویدک معالجین اسے ترش پھلوں میں سب سے اعلٰی اور مختلف امراض کے علاج میں مفید سمجھتے ہیں۔یونانی طب کے حکماء بھی اس کی اہمیت کے قائل ہیں۔اور اسے دل اور جسم کے متعدد امراض کے لیۓ عمدہ دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
آملہ کو اس کے سرد اور خشک اثرات کی وجہ سے بیرونی استعمال میں لایا جاتا ہے۔آملہ کو تجارتی نقطہ نظر سے اگایا جاتا ہے۔لیکن مختلف مقامات پر یہ خود رو ہوتا ہے۔اس کے پیڑ میں موسم بہار میں پھول آتے ہیں۔اور موسم سرما میں اس کا پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے۔
غذائی اہمیت وافادیت۔
آملہ کی زبردست قدرو قیمت اس کے اندر موجود بڑے جزو وٹامن سی کی وجہ سے ہے۔آملہ کا جوس وٹامن سی کے حوالے سے آملہ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
خشک کیا ہوا آملہ اپنے ایک سو گرام میں 2428 سے 3470 ملی گرام وٹامن سی مہیا کرتا ہے۔
آملہ میں 81.8 فیصد رطوبت ،0.5 فیصد پروٹین،0.1 فیصد چکنائی 0.5 فیصد معدنیات ،3.4 فیصد ریشے، اور 13.7 فیصد کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔معدنی اور غذائی اجزاء میں 50 ملی گرام کیلشئم،20 ملی گرام فاسفورس ،1.2 ملی گرام آئرن 600 ملی گرام وٹامن سی اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شامل ہوتی ہے۔آملہ کے ایک سو گرام قابل خوردنی حصہ میں 48 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
| Amla khane ke fayde in hindi |
آملہ کھانے کے 10 حیرت انگیز فائدے
1_سانس کی بیماریاں
آملہ سانس کی بیماری میں بیت مفید ہے۔یہ خاص طور پر پھیپھڑوں کی تپ دق ،دمہ اور برونکائٹس میں مؤثر ہے۔
2_ذیابیطس
وٹامن سی کی وافر مقدار رکھنے کی بدولت آملہ کو ذیابیطس کے مرض میں قابل ذکر اہمیت حاصل ہے۔کھانے کا ایک چمچہ آملہ کا جوس کریلوں کے ایک کپ تازہ پانی میں ملا کر روزانہ دو ماہ تک لینا انسولین ہارمونز پیدا کرنے والے خلیوں کو تقویت دیتا ہے۔
چنانچہ خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔یہ دوا استعمال کرنے کے دوران پرہیزی غذا کا استعمال سختی سے جاری رکھنا چاہیۓ۔
آملہ کے اس طرح استعمال سے ذیابیطس کی
وجہ سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی پیچیدگیاں بھی رونما نہیں ہوتی۔آملہ کا سفوف،جامن کا سفوف اور کریلوں کا سفوف ہم وزن ملا کر لینا بھی ذیابیطس کے لیۓ کارگر دوا ہے۔
وجہ سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی پیچیدگیاں بھی رونما نہیں ہوتی۔آملہ کا سفوف،جامن کا سفوف اور کریلوں کا سفوف ہم وزن ملا کر لینا بھی ذیابیطس کے لیۓ کارگر دوا ہے۔
اس آمیزے کی چاۓ کا ایک چمچہ مقدار روزانہ ایک یا دو بار کھانا ذیابیطس کے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
| Amla benefits for hair in urdu |
3_دل کی صحت
آملہ دل کی بیماری میں مؤثر علاج ہے۔یہ جسم کے تمام اعضاء کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔فاسد مادوں کو ناکارہ بناتا ہے۔اور جسمانی قوت کو نئی زندگی دیتا ہے۔
4_امراض چشم کے لیۓ مفید ہے
آملہ کے جوس میں شہد ملا کر استعمال کریں تو آنکھوں کی بینائی برقرار رہتی ہے۔یہ آشوب چشم اور گلوکوما کا بھی مفید علاج ہے۔آنکھوں کے پٹھوں کی اینٹھن کو دور کرنے میں بھی لاجواب ہے۔آملہ کے ایک کپ جوس میں ایک چاۓ کا چمچ شہد ملا کر دن میں دو بار پینا مندرج بالا امراض میں نفع دیتا ہے۔
| Gooseberry benefits in urdu |
5_بالوں کو گھنا اور مضبوط کرتا ہے
بالوں کو گھنا اور مضبوط بنانے کے لیۓ دیسی نسخوں اور ٹوٹکوں میں آملہ کو زبردست ٹنک تسلیم کیا جاتا ہے۔آملہ کے پھل کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ساۓ میں خشک کر لیتے ہیں۔پھر ان ٹکڑوں کو ناریل کے تیل میں ابالا جاتا ہے۔یہاں تک کہ مواد گاڑھا ہو کر جلے ہوۓ برادے کی طرح ہو جاۓ۔یہ سیاہی مائل تیل بالوں کو سفید ہونے سے بچانے لیۓ انتہائی عمدہ ہے۔
آملہ کے پھل کے ٹکڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیا جاۓ تو یہ پانی بھی بالوں کی نشو و نما کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے۔
بالوں کو دھوتے ہوۓ آخری بار جس پانی سے دھویا جاۓ وہ یہی آملہ کے ٹکڑوں والا ہونا چاہیۓ۔
| Amla murabba benefits in urdu |
6_بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے
آملہ میں نئی قوت و توانائی مہیا کرنے کی تاثیر پائی جاتی ہے۔اس میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو بڑھتی عمر یعنی بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے،اور بڑی عمر میں بھی طاقت کو بحال رکھتا ہے۔یہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ دل کو قوت دیتا ہے ۔بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔اور جسم میں مختلف غدودوں کو فعال بناتا ہے۔
7_اسہال اور پیچش میں مفید ہے
خشک آملہ اسہال اور پیچش کے امراض میں بہترین ہے۔آملہ لیموں کے رس اور مصری سے بنا مشروب عصائی بیکٹیریا والی شدید پیچش کو روکنے میں مفید ہے۔ایک چمچ چاۓ والا آملہ کے پتوں کا ملیدہ شہد یا لسی کے ساتھ اسہال اور پیچش کا مؤثر علاج ہے۔
8_جوڑوں کی سوزش
جوڑوں کے درد اور سوزش میں بھی آملہ مفید ہے۔خشک آملہ کا سفوف ایک چاۓ کا چمچہ دو چاۓ کے چمچے شکر کے ساتھ ایک ماہ تک دن میں دو دفہ لینا اس مرض کا مؤثر علاج ہے۔
9_سکری
آملہ وٹامن سی کی کافی مقدار رکھنے کی وجہ سے سکری کا بہترین علاج ہے۔خشک آملہ کا سفوف ہم وزن چینی کے ساتھ ایک چاۓ کا چمچہ دن میں تین بار دودھ کے ساتھ لینا موزوں رہتا ہے۔
10_شفا بخش قوت اور طبی استعمال
آملہ سے متعدد طبی خوبیاں منسوب ہیں۔اس کا تازہ پھل ہلکا پھلکا جلاب آور اور پیشاب آور ہے۔تازہ آملہ کا رس اور شہد ایک بڑا چمچہ باہم ملانے پر ایک ایسی قیمتی دوا بن جاتی ہے جو متعدد بیماریوں کا شافعی علاج ہے۔یہ مقدار روزانہ صبح استعمال کرنا چاہیۓ۔
اس کا باقاعدہ استعمال چند دنوں میں جسم کو قوت و توانائی سے بھر دیتا ہے۔جب تازہ پھل دستیاب نہ ہوں تو خشک سفوف کو شہد میں ملا کر معجون بنا لیا جاۓ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں