Breaking

بدھ، 10 نومبر، 2021

Jamun khane ke fayde aur nuqsan in urdu/hindi | amir news

 جامن کھانے سے کیا ہوتاہے۔اسکے کیا فائدے ہیں اور کیا نقصانات ہیں ؟

Jamun fruit  benefits
Jamun fruit benefits


جامن ایک بہت ہی معروف ومشہور اور شفا بخش پھل ہے۔اس کی کئی اقسام ہیں جن میں سے دو اقسام زیادہ مشہور ہیں۔ایک قسم میں پھل جسامت میں بڑا اور شکل میں بیضوی ہوتا ہے جسے شیریں جامن کہتے ہیں۔جبکہ دوسری قسم میں پھل پھل چھوٹا اور گول ہوتا ہے۔اسے کٹھا جامن کہا جاتا ہے۔
جامن ایک رس دار پھل ہے۔جس کی گٹھلی سخت ہوتی ہے۔یہ باہر سے کالا اور اندر سے بنفشی ہوتا ہے۔اس کا گودا ترشی مائل میٹھا اور بیج سبزی مائل زرد ہوتا ہے۔بڑی قسم کا گودا سفید بھی ہوتا ہے۔جامن برصغیر پاک وہند چائینہ،اور ملائیشیاء میں ایک طویل عرصے سے کاشت کیا جارہا ہے۔
اسے برصغیر یا مشرق بعید کا پھل ہی سمجھا جاتا ہے۔برسات کے موسم میں اس کا پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے۔اور
فوراً استعمال میں لایا جاتا ہے۔

غذائی اجزاء اور صلاحیت۔

جامن کے ایک سو گرام میں 83.7 فیصد رطوبت، 0.7 فیصد پروٹین، 0.3 فیصد چکنائی، 0.4 فیصد معدنی اجزاء 0.9 فیصد ریشے، اور 14.0 فیصد کابو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ کیشئیم ،فاسفورس، آئرن، وٹمن سی اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی پایا جاتا ہے۔اس کی غذائی صلاحیت 62 کیلوریز ہے۔
Jamunbkhane ke fayde
Jamun khane ke fayde


جامن کھانے کے 6 زبردست فائدے ہیں۔

1_شوگر(ذیابیطس )کو کنٹول کرتا ہے۔

مقامی دیس طریقہ علاج میں جامن شوگر کے مرض کے لیۓ رویتی دوا ہے۔کیونکہ یہ لبلبہ کے افعال کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس پھل کا گودا اور بیج دونوں ہی شوگر کے مرض میں استعمال کیٔ جاتے ہیں۔اس کے بیجوں میں ایک گلوکوز جمبولین پایا جاتا ہے۔جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ نظام ہضم کے دوران نشاستے کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔جامن کو خشک کر کے سفوف بنا لیا جاتا ہے۔یہ سفوف تین گرام پانی کے ساتھ روزانہ تین سے چار بار لیا جاتا ہے۔یہ پیشاب میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہےاور پیاس کی شدت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
آیورویدک میں جامن کے پیڑ کی اندرونی چھال بھی شوگر کے علاج کے لیۓ استعمال کی جاتی ہے۔چھال کو خشک کر کے جلایا جاتا ہے۔جو سفید رنگ کی راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اس راکھ کو مزید باریک کرنے کے لیۓ کوٹا جاتا ہے۔اور پھر چھان کر بوتل میں بھر لیا جاتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کو یہ راکھ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ 65 ملی گرام اور سہہ پہر کو کھانے کے ایک گھنٹے بعد 135 ملی گرام مقدار میں کھلائی جاتی ہے۔
تاہم یہ مقدار تب دی جاتی ہے۔جب پیشاب کی کثافت 1.02 سے 1.03 ہو۔اگر پیشاب کی کثافت 1.035 اور 1.055 کے درمیان ہوتو یہ راکھ 2 ملی گرام مقدار میں ایک دن میں تین بار دی جاتی ہے۔

2_پیچش اور اسہال میں مفید ہے

جامن کی گٹھلی کا سفوف پیچش اور اسہال کے لیۓ بھی عمدہ علاج ہے۔یہ سفوف پانچ سے دس گرام لسی کے ساتھ روزانہ لینا ان امراض میں مفید ہوتا ہے۔
جامن کے نوخیز پتوں کا ٹھنڈا جوشاندہ بھی پیچش اور اسہال کے لیۓ مفید ہے کیونکہ جامن کے پتوں میں گیلک اور ٹینک ایسڈ ہوتا ہے ۔ساٹھ گرام پتوں سے بنا جوشاندہ دن میں دو سے تین بار پینا مفید ہے۔
جامن کے پیڑ کی چھال کا گرم جوشاندہ شہد کے ساتھ لینے سے پرانے اسہال اور پیچش کا کامیاب علاج کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔
جامن کھانے کے فائدے
جامن کھانے کے فائدے


3_بواسیر 

خونی بواسیر میں جامن ایک مؤثر غذائی علاج ہے۔جب جامن کا موسم ہو تو نمک کے ساتھ اسے روزانہ صبح کے ٹائم دو سے تین مہینے تک کھانا بواسیر سے نجات دیتا ہے۔ہر
سال اس طرح جامن کا پھل استعمال کرنے سے عمر بھر خونی بواسیر سے تحفظ میسر کرتا ہے۔تازہ جامن شہد کے ساتھ کھانا بھی خونی بواسیر کا مؤثر علاج ہے۔

4_جگر کی بیماریاں

جامن کے پیڑ کے تازہ پتوں کا ٹھنڈا جوشاندہ پینا نظام ہضم کے انزائمز کی پیداوار بڑھاتا ہے۔اور جگر کو متحرک کرتاہے۔پرانے دور میں ماہرین طب جامن کو جگر بڑھ جانے پر استعمال کرایا کرتےتھے۔
Health benefits of jamun
Health benefits of jamun


5 عورتوں کا بانجھ پن

جامن کے تازہ پتوں کا جوشاندہ یا کاڑھا شہد یا لسی کے ساتھ لینا عورتوں کے بانجھ پن اور رحم کی کمزوری کے سبب اسقاط حمل کے خطرے کو دور کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جامن کے پتے پرو گیسٹرون ہارمون کی افزائش اور وٹامن سی کے انجذاب میں مدد دیتے ہیں۔

6_کثرت بول

جن لوگوں کو شوگر یا مثانہ کی کمزوری کی وجہ سےبار بار پیشاب آتا ہو تو جامن کی گٹھلی کا سفوف مؤثر علاج ہے۔ایک گرام سفوف صبح کے وقت اور ایک گرام سفوف شام کے وقت پانی کے ساتھ لینا چاہیۓ۔

احتیاط

جامن کے پھل کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیۓ ۔جامن کے پھل کا کثرت سے استعمال گلے اور چھاتی کے لیۓ نقصان دہ ہے۔اس کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں میں بلغم کو جمع کرتا ہے اور کھانسی کا سبب بنتا ہے۔

DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox