Breaking

اتوار، 14 نومبر، 2021

Lemon benefits in urdu | nimbu ke fayde in urdu | nimbu ke fayde in hindi

 Benefis of lemon juice for flu,

Health benefits of lemon.

Nimbu khane ke fayde urdu/hindi.

Lemon ke fayde
Lemon ke fayde
Nimbu ke faidy
Lemon bebefits


لیموں یا نمبو ترش پھلوں میں مخصوص اہمیت کے حامل ہے۔ایشیاء اور یورپین ممالک  میں اس کا روزان استعمال معمول ہے۔صحت مند غذاؤں میں لیموں کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
لیموں کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔چھوٹے لیوں کی جلد نرم و ملائم اور چھلک باریک ہوتا ہے۔اس کی خوشبو میٹھی لیکن رس بڑے لیوں کے برعکس کم ہوتا ہے۔چھوٹے لینوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ان کی جسامت،رنگ اور شکل مختلف ہوتی ہے۔
ترش لیموں اپنے غذائی اور طبی فوائد کی وجہ سے بڑے پیمانے پر کاشت کیۓ جاتے ہیں۔ چھوٹا لیوں مبینہ طور پر برصغیر سے تعلق رکھتا ہے۔یہاں پر لیموں کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔

لیموں کے غذائی اجزاء

ترش لیموں سٹرک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔اسے قدرتی شکر وٹامن سی ،کیلشئیم اور فاسفورس بھی حاصل ہوتی ہے۔
بڑے لیموں کے مقابلے میں اس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔اس کا عمومی استعمال اس کے جوس کی وجہ سے ہوتا ہے۔جو مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔سب سے بہتر طریقہ اسے پانی میں شامل کر کے پینا ہے۔لیموں کا جوس مختلف قسم کے سلاد کا لازمی جزو ہے۔پھلوں کے سلاد میں اس کی شمولیت پھلوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھتی ہے اور ترش ذائقہ بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔
اسے پکی ہوئی دالوں،سبزیوں، شوربوں،چٹنیوں،اور مصالوں میں ذائقہ بہتر بنانے کے لیۓ شامل کیا جاتا ہے۔
100 گرام لیموں میں مندرجہ ذیل اجزاء پاۓ جاتے ہیں۔رطوبت                        .     .  84.6فیصد۔ڈ
پروٹین                .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  1.5 فیصد
چکنائی   .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  1.0 فیصد
معدنی اجزاء    .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  0.7 فیصد
ریشے    .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   1.3 فیصد
کاربو ہائیڈریٹس  .  .  .  .  . .  .  .  .  .  .  .  .  10.9 فیصد
کیلشئیم  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  . 90  ملی گرام
فاسفورس   .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   20 ملی گرام
آئرن  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .    0.3 ملی گرام
وٹامن سی  .  .  .  .  .    .  .  .  .  .  .  .  .  .  63 ملی گرام
وٹامن بی کمپلیکس .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  کچھ مقدار
کیلوریز .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .59 کیلوریز

طبی استعمالات

Kemon khane ke fayde
Lemon khane ke fayde in urdu
Nimbu khane ke fawaid
Nimbu ka juice


تازہ لیوں کا رس صدیوں سے برصغیر میں دوا کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ویدوں میں لیموں کا ذکر ایک مقدس پھل کی حیثیت سے آیا ہے۔
مخصوص منتر پڑھ کر لیموں کو کاٹنا ہندو مذہب میں شیطانی روحوں کو بھگانے کے لیۓ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔برصغیر کے مشہور ماہرین طب نے لیموں کو ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا کامیاب علاج قرار دیا ہے۔لیموں میں پائی جانے والی وٹامن سی بدن میں قوت مدافعت بڑھا دیتی ہے۔زخموں کو مندمل کرنے میں میں مدد دیتی ہے۔ اور آنکھوں کو ممکنہ خرابیوں سے بچاتی ہے۔
وٹامن سی دانتوں اور جسم کی دیگر ہذیوں کو صحت مند بناتی ہے۔اس کے استعمال سے دانتوں کا درد،مسوڑھوں سے خون رسنا بند ہو جاتا ہے۔لیموں کا چھلکا بھی طبی افادیت سے مالا مال ہوتا ہے۔اس میں اڑ جانے والا نباتاتی تیل ہوتا ہے۔جسے معدے کی ہوا خارج کرنے اور قوت ہاضمہ بڑھانے کے لیۓ ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں کے استعمال کے چند فوائد درج ذیل ہیں

1_سکروی کے علاج میں مفید ہے

لیموں میں موجود وافر مقدار وٹامن سی سکروی کے مرض کا شافی علاج ہے۔بحری جہازوں میں کام کرنے والے افراد جو سکروی کے مرض میں مبتلا ہوں ان کا کامیاب علاج کیا جاتا ہے۔بورڈ آف ٹریڈر ریگولیشنز نے بحری جہازوں کے عملہ کے لیۓ لازمی قرار دے رکھا ہے کہ سبزیاں نہ ہونے کی صورت میں انہیں لیوں کا رس ضرور پلایا جاۓ۔

2_نظام ہضم کی خرابیوں کا علاج

نظام ہضم کی خرابیوں کی اصلاح کے لیۓ لیموں کو انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔چاۓ کا ایک چمچہ لیوں کا تازہ رس اور ہم وزن شہد ملا کر چاٹنے سے صفرائی قے،بدہضمی،سیوے کی جلن،معدے میں تیزابیت کی اکثریت اور منہ میں لعاب کی بہتات کا تدارک ہو جاتا ہے۔
لیوں کا رس ایک چاۓ کا چمچہ چٹکی بھر سوڈا بائی کاربو نیٹ اور تھہڑے سے پانی کو ملا کر پینا معدے میں تیزابیت کم کرنے کا بہتریں علاج ہے۔بد ہضمی میں بھی بہترین ہے۔معدے سے کاربونک ایسڈ گیس خارج کر کے اسے پرسکون بناتا ہے۔

3_قبض کو دور کرتا ہے

لیموں کا رس قبض کو دور کرنے میں ذبردست اہمیت کا حامل ہے۔نؤثر نتائج کے لیۓ اسے نہار منہ صبح کے وقت پینا چاہیۓ۔پرانے مرض میں یہ جگر سے صفراوی رطوبت خارج کر کے قبض کی شکایت دور کرتا ہے۔

4_معدے کے السر کا علاج

Nimbu juice benefits in hindi
Nimbu juice benefits in hindi


لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ نظام ہضم پر کھاری ردعمل پیدا کرتا ہے۔یہ ایسڈ لیموں میں موجود دوسرے معدنی نمکیات کے ساتھ چکنائیوں کو جذب کر کے جگر سے خارج ہونے والے صفرا کی کثرت کو غیر مؤثر کر کے نظام ہضم کو تقویت دیتا ہے۔لیموں کا جوس چکنی اور مرغن غذاؤن پر اثرانداز ہو کر تیزابیت کو کم کرتا ہے۔اس لیۓ یہ معدے کے السر کے لیۓ مفید ہے۔

5_نزلہ ،زکام اور فلو میں مفید ہے

لیموں کا وافر مقدار میں استعمال ہر قسم کے بخاروں اور نزلہ زکام میں مثالی علاج ہے۔اس کے ذریعے بدن میں پہنچنے والی وٹامن سی سے فمقوت مدافعت بڑھتی ہے۔یہ فاسد مادوں کو کم کر کے بیماریوں کا دورانیہ کن کرتا ہے۔اگر آپ کو ترش پھلوں سے الرجی لاحق نہیں ہوتی تو زکان میں لیموں کا استعمال لازمی کرنا چاہیۓ۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا جوس اور ایک چاۓ کا چمچہ شہد ملا کر پینا زکام اور خشک کھانسی کا بے مثال علاج ہے۔

6_گلے کے ٹانسلز کا علاج

گلے کے غدود سوزش کا شکار ہو جبئیں تو لیموں ان کی اصلاح کے لیۓ آزمودہ علاج ہے۔ایک گلاس گرم پانی نیں تازہ لیموں کا جوس نچوڑیں چاۓ کے چر چمچے شہد شامل کریں اور ایک چاۓ کا چنچہ عام نمک ڈال کر آہستہ آہستہ چسکیوں میں پئیں ٹانسلز کی شکایت دور ہو جاۓ گی۔

7_مسوڑھوں درد اور سوجن میں آرام کے لیۓ

سوجے ہوۓ مسوڑھوں میں بھی لیموں کارآمد پھل ھے۔ایک گلاس پانی میں لیموں کا جوس اور چٹکی بھر ننک ڈال کر پینا سوجے ہوۓ مسوڑھوں کو صحتمند بناتا ہے۔نچوڑے ہوۓ ہوۓ لیموں کا چھلکا بھی مسوڑھوں پر مل لینا چاہیۓ۔

8_گٹھیا کے درد میں آرام

Lemon 15 amazing benefits
Lemon juice for healthy skin
Lemon benefits for weight loss
Lemon benefits for flu


گٹھیا اور جوڑوں کے درد  و سوزش میں لیموں پرانے وقتوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔وٹامن سی جوڑوں کے درد کو روکنے ،جسم کو جوڑنے والی بافتوں کو مضبوط بنانے اور جوڑوں کی سوزش تحلیل کرنے میں مدد دیتی ہے۔لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ ،یورک ایسڈ کو تحلیل کرتا ہے۔یہی یورک ایسڈ جوڑوں کے امراض کا سبب بنتا ہے۔

9_آنکھوں کی بیماریاں

لیموں آنکھوں کے امراض میں بھی قیمتی پھل ہے۔آنکھیں دکھ رہی ہوں تو لیموں کا رس گرم پانی میں ڈال کر آنکھیں دھوئیں تو شفا ملتی ہے۔عرق گلاب میں لیموں کا رس ملا کر آنکھیں دھونے سے بڑی عمر میں موتیا بند سے تحفظ ملتا ہے۔

10_خونی بواسیر کا علاج

ایک چھوٹے لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر گھریلو استعمال کا نمک کٹے ہوۓ لیموں پر چھڑکیں۔کٹے ہوۓ حصوں کو دوبارہ ایک دوسرے پر رکھ کر لیموں کو منہ میں رکھیں اور اس کا رس آہستہ آہستہ چوسیں۔لیموں کا رس خون کا اخراج کرنے والے اجزاء اور نمک کے ساتھ میگنیشئیم سلفیٹ کی وجہ سے خون روک دیتا ہے۔اجابت میں آسانی ہو جاتی ہے۔اور بواسیر کے مسے سکڑ جاتے ہیں۔

11_مثانے کی سوزش دور کرتا ہے

لیموں کا استعمال مثانے کی سوزش دور کرنے کے كیۓ لاجواب ٹانک ہے۔180 گرام ابلتے ہوۓ پانی میں چاۓ کا ایک چمچ لیموں کا رس ڈالیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس کا تیسرا حصہ 60 گرام ہر دو گھنٹے بعد پئیں۔یہ جلن کا احساس ختم کر دے گا اور مثانے کی سوزش کی وجہ سے پیشاب میں خون آنا بند کر دے گا۔

12موٹاپا دور کرنے میں انتہائی مفید ہےت

لیموں کا جوس وزن کم کرنے میں انتہائی کارآمد ہے۔یہ اعصاب پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔موٹاپے کی صورت میں روزانہ علی الصبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پینا موٹاپے کو دور کرتا ہے۔دو تین ماہ میں وزن کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔لیکن اس کے اسپعمال کے دوران مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیۓ کم کیلوریز والی غذائیں استعمال کرنی چاہیۓ۔

13_جلد کی خوبصورتی کے لیۓ

لیموں کو بیوٹی ایڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔اچھی طرح ابلے ہوۓ دودھ کے گلاس میں ایک تازہ لیموں کا رس نچوڑیں ۔اس میں چاۓ کا ایک چمچہ گلیسرین شامل کریں۔اس مشروب کو آدھے گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔اور پھر چہرے،ہاتھوں،پاؤں اور گردن پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔روزانہ ربت کو یہ استعمال کچھ دن میں آپ کی جلد کو خوبصورت اور جوان بنادیتا ہے۔اس مشروب کا استعمال کیل مہاسوں کے لیۓ بھی مفید ہے۔
پھٹی ہوئی ایڑیاں،ہاتھوں اور چہرے کا خشک پن دور کرتا ہے۔یخ بستہ ہوا اور دھوپ کی حدت سے بھی جلد کو محفوظ رکھتا ہے۔
لیموں کے رس کے چند قطرے ،آملہ کے جوس کے ساتھ روزانہ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں لگانا ،بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔لمبے اور گھنے کرتا ہے اور وقت سے پہلے سفیڈ ہونے سے روکتا ہے۔یہ خشکی سکری کا بھی مؤثر علاج ہے۔

احتیاط

لیموں کا استعمال کثرت سے نہیں کرنا چاہیۓ۔اس کے الکلائن،سالٹ یورک ایسڈ کو اعضاۓ ہضم میں آزاد کر دیتے ہیں۔جو انام کار گردے کی پتھری میں تبدیل ہو جاتا ہے۔تازہ
لیموںکو زیادہ چوسنا بھی دانتوں کے لیۓ نقصان دہ ہے۔کیونکہ اس کی ترشی دانتوں کے نرم ونازک انیمل کو اتار کر انہیں حساس بنا دیتی ہے۔
اسی طرح لیموں کا زیادہ استعمال نظام ہضم کو کمزور کر دیتا ہے اور خون کو بھی پتلا کر دیتا ہے۔

DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox