Breaking

جمعہ، 3 دسمبر، 2021

Palak khane ke fayde_spinach benefits in urdu_پالک کھانے کے فائدے

 Palak khane ke fayde_spinach benefits in urdu_پالک کھانے کے فائدے

Palak ke fayde in urdu
Palak ke fayde in urdu


مختصر تعارف 

پالک پتوں پہ مشتمل سبزی ہے جس کے پتے اور سبز ہوتے ہیں چٹپے۔ سبز ترکاریوں میں اسے بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔اس کے پتے سرد اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔یہ سبزی ٹھنڈے موسم کی فصل ہے جو بہت جلد   پک جاتی ہے۔اس کے ڈنٹھل سبز  گول ملائم نازک  اور عام طور پر پانچ سے آٹھ سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں ۔ ان کی چوڑائی ایک سے ڈیڑھ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔پتے کا نچلا حصہ چمکدار ہوتا ہے اور اس پر گہری رگیں پائی جاتی ہیں۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ پالک سب سے پہلے عربوں نے کانست کی۔ ایران میں یہ تقریباً دو ہزار سال پہلے کاشت کی گئی۔عرب اسے ہسپانیہ (اسپین) میں لے گئے جہاں سے بقیہ دنیا میں متعارف ہوئی ۔ اس کا انگریزی نام دراصل  ہسپانوی لفظ ہے ۔برصغیر میں یہ بہتات کے ساتھ پائی جاتی ہے ۔پالک کی فصل سرد مرطوب علاقوں میں خوب پنپتی ہے۔ بہت زیادہ رطوبت اور سرد موسم میں اس کی نشوونما تیزی سے ہوتی ہے اور رس سے لبرزیر ہوجاتی ہے ۔

غذائی اہمیت :

پالک کی کیمیائی اجزاء، ضروری امینو ایسڑ ،آئرن، وٹامن اے اور فولک ایسڈ ہیں ۔ یہ ان سستی سبزیوں میں سے ہے جو گوشت، انڈوں،  مچھلی، اور مرغی جیسے پروٹین مہیا کرتی ہیں ۔دیگر سبزیاں مثلاً ٹماٹر،  پیاز اور کھیرا وغیرہ کچی پالک میں شامل کرلیا جائے تو عمدہ پکوان تیار ہوتا ہے ۔لیموں کا رس اور زیتون کا تیل پکوان کے ذائقے اور غذائیت کو زبردست بنا دیتا ہے ۔ف

لیموں  کی وٹامن سی پالک کے آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

     پالک کے 100 گرام میں 92.1 فیصد  رطوبت ،2.0 فیصد پروٹین ،0.7 فیصد چکنائی ،1.7 فیصد معدنی اجزاء ،0.6 فیصد ریشہ اردو شرح 2.9 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔اس کے معدنی اور حیاتینی اجزاء میں 73 ملی گرام کیلشیم ،21 گرام فاسفورس ،10.9 ملی گرام آئرن ،28 ملی گرام وٹامن سی اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شامل ہوتے ہیں ۔پالک کے 100گرام میں  سترہ کیلوریز ہوتے ہیں ۔

قدرتی فوائد اور شفا بخش صلاحیت :

پالک کے پتے ملطف (خراش کم کرکے سکون دینا )،مفرح (بخار کی شدت کم کرنا اور پیاس بجھانا )پشاب آور اور دودھ بڑھاتے ہیں  ۔

Palak khane ke fayde in urdu
Palak khane ke fayde in urdu


قبض :

پالک کا جوس اعضائے ہضم میں سے فاسد مواد اور فضلہ کو خارج کر کے انہیں صاف کرتا ہے ۔انتڑیوں کو صحت مند بنا کر ان کی حرکت کو بھرپور بناتا ہے ۔اسی وجہ سے پالک  کو قبض کے لیے ایک  عمدہ علاج بلغزا سمجھا جاتا ہے ۔ 

 انیمیا :

پالک ،اعلی درجہ کے آئرن کے حصول کا زبردست ذریعہ ہے ۔یہ بدن میں جذب ہوکر ہیموگلوبن کی تشکیل کرتا ہے اور خون کے سرخ ذرات بننے لگتے ہیں ۔کالا خون بنانے کے لیے بہت کارآمد چنانچہ اینیمیا کا بہترین علاج ہے ۔

خون میں تیزابیت :

پالک کیلشیم  اور دیگر الکلی والے اجزاء مہیا کرتی ہے۔ان کی موجودگی بافتوں  کو صاف اور خوبصورت کو تیزابیت سے پاک رکھنے کے لیے ہماری غذا میں ضروری ہوتی ہے۔جن مریضوں میں پرانے امراض کے سبب خون کی تیزابیت بڑھ گئی ہوں انہیں پالک کھلانا سود مند رہتا ہے ۔

شب کوری :

رات کا اندھا پن یا کم روشنی میں خود نظر نہ آنے کا سبب      وٹامن اے  میں ہوتا ہے۔پالک میں وٹامن اے بھی معقول مقدار میں پائی جاتی ہے اور دیگر سبزیوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے ۔وٹامن انسانی بدن کی نشوونما اور صحت کے لئے ضروری ہونے کے ساتھ آنکھوں  کے لیے بھی بہت ضروری ہے ۔چونکہ اس کی کمی شب کوری یا رات کے اندھے پن کو جنم دیتی ہے  اس لئے پالک کو اس مرض سے تحفظ اور علاج کے لیے مؤثر سمجھا جاتا ہے ۔

Spinach benefits in urdu
Spinach benefits in urdu


دانتوں کے امراض :

پالک کا جوس، مسوڑوں کو مضبوط بنانے اور دانتوں کے مختلف  امراض سے تحفظ دلانے  میں معاون ہے ۔کچی پالک کے پتے چبانا پائیوریا کا بہترین علاج ہے ۔پالک کا جوس گاجر کے جوس کے ساتھ ملا کر روزانہ صبح کے وقت پینا زخمی اور رستے ہوئے مسوڑھوں کا اچھا علاج ہے ۔

ایام حمل اور بچوں کو دودھ پلانا :

پالک میں چونکہ فولک ایسڈ ہوتا ہے اس لئے ہمل اور زچگی کے بعد بچوں کو دودھ پلانے کے دنوں میں خواتین کے لیے پالک کا استعمال انتہائی مفید رہتا ہے۔حمل کے دنوں میں کچھ عورتیں فولک ایسڈ کی کمی کے سبب اینیمیا کا شکار ہوجاتی ہیں۔ پالک میں اس کی موجودگی انہیں صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ رحم میں پرورش پانے والے بچے کی نشوونما میں بھی مدد دیتی ہے ۔

چنانچہ حاملہ خواتین کو پالک کا استعمال باقاعدگی سے کرتے رہنا چاہیۓ ۔ اس کا اضافی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسقاط حمل کا خطرہ نہیں رہتا اور حادثاتی اخراج خون سے تحفظ میسر رہتا ہے ۔پالک کے استعمال سے حاملہ خواتین تھکاوٹ سانس چڑھ جانے وزن کی کمی اور اسہال سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔ بچوں کو اپنا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے بھی پالک بہت اچھی غذا ہے۔یہ ان کے دودھ کا معیار اور مقدار بہتر بنا دیتی ہے ۔

Spinach benefits
Spinach benefits


پیشاب کا امراض :

پالک کا تازہ  جوس ناریل کے پانی میں ملا کر روزانہ ایک یا دو بار  پینا محفوظ قسم کا پیشاب آور ہے  کیونکہ اس میں  نائٹریٹ اور پوٹاشیم کا امتزاج یہ تاثیر پیدا کرتا ہے ۔یہ مشروب آتشک ،سوزاک اور قلت پیشاب کے امراض میں ،بالخصوص جب پانی کی کمی کے سبب پیشاب کم ہو گیا ہو، استعمال کرایا جا سکتا ہے ۔

سانس کی بیماریاں :

پالک کے تازہ پتوں کا جوشاندہ ،دو چائے کے چمچے میتھی کے بیچ ،ایک چٹکی امونیم کلورائیڈ اور شہد ملا کر پینا ایسا ٹانک ہیں جو بلغم خارج کرتا ہے برونکائٹس ،تپ دق، دمہ اور گلے میں اجتماع کے باعث خشک کھانسی کا موثر علاج ہے ۔یہ بلغمی مواد کو تحلیل کرکے پھیپھڑوں کو صحت مند بافتوں سے خارج کرتا ہے اور اعضاۓ تنفس کی انفیکشن کیخلاف مزاحمت بڑھاتا ہے ۔یہ مشروب 30ملی لیٹر روزانہ   تین دفعہ پینا چاہیۓ۔

پالک کے فوائد
پالک کے فوائد


استعمال :

پالک کو زیادہ تر سبز ترکاری کے طور پر پکا کر کھایا جاتا ہے ۔اس کا شوربہ بھی پیتے ہیں ۔پالک کے تازہ نرم اور نوخیز پتے سلاد کی حیثیت سے استعمال کیے جاتے ہیں ۔یہ سلاد  کے پتوں کی طرح اشتہا انگیز ہوتے ہیں۔پالک کے پتے اتنے رس دار ہوتے ہیں کہ انہیں پکانے کے لیے مزید کسی طرح پانی کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

پتوں کو اچھی طرح دھو لیا جائے اور پانی متعدد بار تبدیل کر لیا جائے ۔پتے جو پانی جذب کر لیتے ہیں انہیں پکانے کے لئے وہ ہی کافی ہوتا ہے ۔پالک کو ہمیشہ دھیمی آنچ پر پکانا چاہیے ۔یہ غذا کو بھوسی، رنگ اور ذائقہ دیتی ہے۔کھانے میں اس کی شمولیت توانائی کا تناسب بڑھا دیتی ہے ۔پالک میں اوگزالک ایسڑ کی بھی کچھ مقدار ہوتی ہے جو اعضاۓ ہضم کی رطوبتوں میں جذب نہیں ہوتا۔

یہ تیزاب پتھریوں ،گٹھیا اور جگر کی بیماریوں میں نقصان پہنچاتا ہے ۔چنانچہ ان  امراض کے شکار افراد کو پالک استعمال نہیں کرنا چاہیۓ ۔

DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox