Band gobhi ke fayde in urdu_cabbage benefits in urdu_بند گوبھی کے فوائد
Band gobhi ke fayde |
مختصر تعارف
بند گوبھی کو کرم کلہ اور پتا گوبھی بھی کہتے ہیں ۔یہ سبزی پتوں پر مشتمل ترکاریوں میں انتہائی قیمتی اور شاندار غذائی چیز ہے۔اسے اس کی خوش ذائقہ لمبی پتیوں کے لیے اگایا جاتا ہے۔
اور دنیا بھر میں کھایا جاتا ہے ۔یہ پٹھوں کی تعمیر کرتی ہے اور بدن کی صفائی کے لیے عمدہ ہے ۔بند گوبھی کی بہت سی اقسام ہیں ۔ان کی جسامت شکل اور رنگ مختلف ہوتے ہیں ۔اس کے پتوں کا رنگ سائز اور ساخت بھی مختلف ہوتی ہے ۔
بند گوبھی انسانی تاریخ کے طلوع سے بھی پہلے کاشت ہوتی رہی ہے ۔قدیم یونانی اسے ایک اہم سبزی قرار دیتے تھے ۔رومن میں بھی یہ بہت مقبول تھی اور رومن اسے ان علاقوں میں بھی متعارف کراتے رہے جہاں وہ قبضہ کرتے۔بند گوبھی کا اصل وطن جنوبی یورپ اور بحیرہ روم کے علاقے ہیں ۔اس کی کاشت کے بڑے علاقے شمالی ہندوستان ،انڈونیشیا ،ملائیشیا ،فلپائن ،وسطی ،مشرقی اور مغربی افریقہ ،وسطی اور جنوبی امریکہ اور جزائر
غرب الہند ہیں۔
Band gobhi khane ke fayde |
غذائی صلاحیت ۔
بند گوبھی اپنے اعلی درجہ کے معدنی اجزاء وٹامن اور نمکیات کی وجہ سے زبردست اہمیت رکھتی ہے ۔اس سے کچی حالت میں سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔اسے بھاپ میں پکانے کے علاوہ بال اور بھونا بھی جاتا ہے۔
اسے کچا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے ۔کیونکہ پکانے سے اس کی قیمتی غذائیت ضائع ہو جاتی ہے ۔کچی بند گوبھی آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے ۔جبکہ پکانے پر اتنی زود ہضم نہیں رہتی ۔اسے جتنا پکایا جائے اسی قدر ثقیل ہوتی جاتی ہے ۔اور ہضم ہونےمیں دیر لگاتی ہے ۔یہ خامی دور کرنے کے لئے بند گوبھی کو بھی پکاتے ہوئے اس میں تھوڑی سی ہینگ ڈالی جاتی ہے۔
سبز پتوں والی گوبھی بھی خاص طور پر زیادہ اہم ہوتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔بند گوبھی کے 100گرام میں 91.9 فیصد رطوبت ،1.8 فیصد پروٹین ،0.1 فیصد چکنائی ،0.6 فیصد معدنی اجزاء ،1.7 فیصد ریشہ ،اور چار شعریت سے فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔اس کے معدنی اور حیاتینی اجزاءمیں کیلشیم 39 ملی گرام ،فاسفورس 44 ملی گرام ،آئرن 0.81 ملیگرام ،وٹامن سی 124 ملی گرام اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شامل ہیں ۔بند گوبھی کے 100 گرام کی غذائی صلاحیت 27 کیلوریز ہے۔
Cabbage benefits in urdu |
شفاء بخش اجزاء طبی استعمال۔۔
بند گوبھی میں بھی انسانی بدن کو صاف کرنے اور موٹاپا دور کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔اس کے انتہائی قیمتی اجزاء میں سلفر اور کلورین سرفہرست ہیں ۔آیوڈین بڑے تناسب کے ساتھ پائی جاتی ہے ۔سلفر اور کلورین کا امتزاج معدے اور انتڑیوں کی نسیحی بافتوں کو صاف کرنے کا سبب بنتا ہے ۔
لیکن یہ صرف اس وقت اثرانداز ہوتا ہے جب بند گوبھی کو کچی حالت میں نمک کے بغیر کھایا جائے ۔بند گوبھی یا اس کا جوس کبھی بھی غذا کا بڑا حصہ مت بنائیے ۔اسے ہمیشہ دیگر غذاؤں کے ساتھ نسبتاً کم مقدار میں استعمال کریں ۔اس کا اضافی استعمال تھائی رائیڈ کے مرض یعنی گلہڑ کا سبب بن جاتا ہے ۔اس کی کم مقدار اور کڑوا جوس ہی غذائیت بخش اور شفا بخش ہوتے ہیں ۔اور انفیکشن، السر نظام ہضم کی دیگر خرابیوں کا موثر علاج ثابت ہوتے۔ ہیں ۔
بند گوبھی کے چند فوائد درج ذیل ہیں
قبض کا خاتمہ کرتی ہے ۔
انہضام کے عمل کے بعد بند گوبھی کا ایسا مواد انتڑیوں میں جا پہنچتا ہے جو جذب نہیں ہوتا ۔اور انتڑیوں کو اجابت کے لیے متحرک کردیتا ہے ۔چناچہ کچی بند گوبھی کا استعمال قبض دور کرنے میں خوب معاون ہے ۔یہ کوئی منفی اثر پیدا کیے بغیر فور عمل درآمد کرتی ہے ۔اس مقصد کے لیے جب کچی گوبھی کھائی جائے تو تھوڑا سا نمک، کالی مرچ ،اور لیموں کا رس باریک کٹی ہوئی گوبھی شامل کر لیں ۔
Band gobhi benefits for skin |
معدے کا السر ٹھیک کرتی ہے ۔
چھوٹی آنت کے السر کے علاج کے لئے بند گوبھی کا جوس پیا جائے تو معجزاتی اثرات سامنے آتے ہیں ۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر گرنیٹ کا دعوی کیا اس نے متعدد مریضوں کے معدے کا السر بند گوبھی کے جو س سے مندمل کیا ہے ۔۔
اس جوس میں موجود موجود اینٹی السر جزو یعنی وٹامن یو مذکورہ شافی عمل کا ذریعہ بنتا ہے ۔اگر بند گوبھی کو پکایا جائے تو یہ وٹامن ضائع ہو جاتا ہے ۔السر کے علاج کے لیے 90 سے 180 گرم بند گوبھی کا جوس روزانہ تین دفعہ تینوں کھانوں کے بعد پینا چاہیے ۔
جوس کو زیادہ خوش ذائقہ بنانے کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اجوائن کے سبز پتوں اور شاخوں کا جوس انناس، ٹماٹر یا کسی ترش پھل کا جوس شامل کر لیا جائے۔
اس مشترکہ جوس کو ٹھنڈا کر لیا جائے تو ذائقہ مزید بہتر ہو جاتا ہے ۔لیکن یہ جوس ایک وقت میں اور زیادہ مقدار میں نہ پیا جائے ۔مناسب طریقہ یہ ہے کہ وقفوں کے ساتھ اس دن بھر پیا جائے ۔اگر آپ کے پاس جو سر یا بلینڈر نہ ہو تو کچی بند گوبھی بھی دن میں چار پانچ بار چبا کر کھا لی جائے ۔
موٹاپا کم کرتی ہے ۔
حالیہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بند گوبھی میں ایک مادہ ٹیر ٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے ۔جو شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے ۔چنانچہ یہ وزن گھٹانے کے لئے بہت اچھی غذا ہے ۔اس کا سلاد استعمال کرنا دبلا رہنے کے لئے سادہ اور آسان طریقہ ہے ۔
بند گوبھی کے 100گرام میں صرف ستائیس کیلوریز ہوتی ہیں ۔جب کہ اسی گرام کی گندم میں 240 کیلوریز ہوتی ہیں۔یوں اس میں حیاتیاتی صلاحیت تو زیادہ ہوتی ہے لیکن کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں ۔اس کے علاوہ یہ مادہ بھرا ہوا ہونے کا احساس دلاتی ہے لیکن آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے ۔
Band gobhi ke fayde aur nuksan |
جلد کے امراض ۔
بند گوبھی کے پتے گرم کر کے زخموں پر لگانے سے ان کا اند مال بہت تیز ہوتا ہے ۔پتوں کا یہ استعمال پیپس زخموں آبلوں پھٹی ہوئی جلد اور چنبل میں بھی کامیاب ثابت ہو چکا ہے ۔یہ جلی ہوئی جلد اور بڑے پھوڑوں میں بھی مفید پایا گیا ہے ۔ان مقاصد کے لئے بند گوبھی کے بیرونی گہرے سبز اور موٹے پتے زیادہ موثر ہوتے ہیں ۔انہیں پہلے گرم پانی میں اچھی طرح دھو لیا جائے اور پھر تولیہ کے ساتھ خشک کر لیا جائے
پورے پتے کو چوڑا بچھا کر گرم کیا جائے اور پھر اسے کپڑے میں رکھ کر متاثرہ جلد پر باندھ دیا جائے ۔اگر متاثرہ جگہ تھوڑی ہو تو کو کاٹ لیا جائے ۔پتے کو گرم کرکے لینن کے کپڑے پر رکھا جائے اور پھر اس پر نرم اونی کپڑے کا پیڈ سا بنا کر رکھ دیا جائے ۔یہ پٹی متاثرہ جگہ پر کم از کم ایک دن اور ایک رات تک رکھنا ضروری ہے ۔لیکن اگر پتے کا رنگ تبدیل ہوجائے یا وہ مرجھا جائے تو اس کی جگہ تازہ پتہ باندھ دینا چاہیے ۔جب پتا یعنی پٹی بدلی جائے تو جگہ کا متاثر متاثرہ حصہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لینا چاہیے ۔
وقت سے پہلے بڑھاپا ۔
بند گوبھی میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی بدن کو انحطاط سے بچاتے ہیں اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روک دیتے ہیں ۔بڑی عمر کے لوگوں کے لیے سبزی نہایت مفید ہے ۔اس میں پائے جانے والے طبی اجزاء خون کی نالیوں کی دیواروں پر بننے والے اجتماعات کی تشکیل روکتے ہیں ۔اور تلی میں پیدا ہونے والی پتھریوں کو تحلیل کرتے ہیں۔بند گوبھی میں پائے جانے والے وٹامن سی اور بی خون کی نالیوں کو صحتمند بناتی ہیں ۔
DISCLAIMER:
The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں