Breaking

ہفتہ، 20 نومبر، 2021

Avocado meaning in urdu _health benefits of avocado_amir news

 Avocado ke fayde aur nuksan_amazing avocado benefits in hindi.

Avocado ke fayde
Avocado ke fayde


Avocado کو اردو میں مگرناشپاتی اور ماکھن پھل کہا جاتا ہے۔یہ ایک لمبی گودے سے بھرپور ناشپاتی کی شکل کی پھلی ہے۔اس میں ایک ہی لمبا بیج ،ملائم گودا اور سخت چھلکا ہوتا ہے۔مگر ناشپاتی کا پیڑ سدا بہار ہوتا ہے۔اس کی جڑیں گہری نہی ہوتی۔اور نہ جڑوں کے روئین ہوتیے ہیں۔
مگر ناشپاتی کا اصل وطن وسطی امریکہ ہے۔ماریشس میں یہ پھل 1780 میں متعارف ہوا۔انیسویں صدی کے وسط میں یہ پھل ایشیاء میں پھیلا مگرناشپاتی اب جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سمیت مشرق وسطٰی کے متعدد ممالک میں کاشت کی جاتی ہے۔

مگرناشپاتی کے غذائی اجزاء۔

مگر ناشپاتی میں زیتون کے بعد سبھی پھلوں سے زیادہ چکنائی ہوتی ہے۔اور اس کی چکنائی بھی اعلٰی درجے کی ہوتی ہے۔جس میں نیوٹرک ایسڈ جیسا ناخوشگوار مادہ بالکل نہیں ہوتا۔
مگرناشپاتی کے ایک سو گرام میں 73.6 فیصد رطوبت،1.7 فیصد پروٹین،22.8 فیصد چکنائی،1.1 فیصد معدنیات،اور 0.8 فیصد کاربوہائیڈریٹس پاۓ جاتے ہیں۔
اس کے معدنی اور حیاتینی اجزاء میں کیشئیم 10 ملی گرام،فاسفورس 80 ملی گرام،آئرن 0.7 ملی گرام ،اور 215 کیلوریز ہوتی ہیں۔
Avocado ke fawaid in urdu
Avocado ke fawaid in urdu


مگرناشپاتی کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

1_نظام انہضام کو بہتر بنانا

مگرناشپاتی سنگین قسم کی خرابی ہضم میں عمدہ علاج ہے۔اس کی راحت بخش تاثیر معدے کی حساس سطح اور بارہ انگشتی انتڑی کو تسکین دیتی ہے۔
جبکہ وافر مقدار میں وٹامن کی موجودگی سوجے ہوۓ اور بیمار خلیوں کو نئیزندگی دیتی ہے۔صدیوں سے چین میں معالجین اس پھل کا جوس قولنج اور معدے میں یخ بستگی کیفیت میں افاقہ کرنے کے لیۓ دیتے ہیں۔جاپانی یہی
علاج انتڑیوں کے اندر مال کے لیۓ کرتے ہیں۔
مگرناشپاتی انتڑیوں کو اس قابل بناتی ہے کہ زہریلے مواد ،قولنج اور صفرا کا مقابلہ کر سکیں۔معدے میں تیزابیت کی صورت میں مگر ناشپاتی ،خوب پکا ہوا پپیتا کچی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
یہ دونوں پھل چھوٹی آنت کی سوزش اور السر کے لیۓ بہت مفید ہیں۔کیونکہ یہ بافتوں کو پرسکون کرتے ہیں اور بہت جلد آنتوں سے گزر جاتے ہیں۔

2_سانس کی بو کو دور کرتی ہے

مگرناشپاتی کا استعمال کسی بھی ماؤتھ لوشن یا سانس کی بدبو دور کرنے والے علاج سے زیادہ بہتر ہے۔یہ مؤثر طریقے سے آنتوں کی آلوڈگی کو ختم کرتی ہے۔جو زبان پر جمی ہوئ تہہ اور ناخوشگوار سانس کا سبب بنتی ہے۔
Avocado meaning in urdu
Avocado meaning in urdu


3_گردوں کی بیماری میں مفید ہے

گردوں کی ایک مخصوص بیماری جسے Bright,s disease کہتے ہیں مگرناشپاتی کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے۔
اس پھل میں پروٹین کی معمولی مقدار اور گودے میں کسی قسم کے زہریلے اثرات نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مرض میں یہ کچی غذا کے طور پر انتہائی کار آمد ہے۔

4_چنبل کو ختم کرتی ہے

مگرناشپاتی کا تیل چنبل کے علاج میں بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔متاثرہ جلد پر اس کے تیل کا نرمی سے مساج کرنا چاہیۓ۔چند دنوں کے بعد متاثرہ جلد کے چھلکے اتر جاتے ہیں۔
Avocado benefits in urdu
Avocado benefits in urdu


5_جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے

مگرناشپاتی سے کشید کیا گیا تیل کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس سے بہت سی کریمیں،ماسچرائزر اور کلینزر بناۓ جاتے ہیں۔جو بڑھتی ہوئی عمر میں جلد کی تازگی کو برقرار رکھتے ہیں۔مگرناشپاتی کے تیل سے سکن فوڈز،باتھ آئیلز اور شیمپو وغیرہ بھی بناۓ جاتے ہیں۔جو جلد کی تازگی اور خشک بالوں کو خوشنما اور صحت مند بناتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

مگرناشپاتی کو پکانے کی کوشش کی جاۓ تو یہ کڑوی ہو جاتی ہے۔اسی طرح اسے کامیابی کے ساتھ فریزبھی نہیں کیا جاسکتا۔
منجمد کرنے پر یہ اپنے خوص کھو دیتی ہے۔اسے صرف اور صرف کچا یا پیڑ پر پکا کر زیر استعمال لانا چاہیۓ۔اسے جس قدر تازہ حالت میں استعمال کریں،اسی قدر مفید رہتی ہے۔اسے بہت تھوڑے عرصے کے لیۓ ہی محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
اس لیۓ اگر کچھ دنوں کے لیۓ ذخیرہ کرنا مقصود ہوتو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھیں۔ریفریجریٹر میں نہ رکھا جاۓ۔

DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox