Breaking

اتوار، 12 دسمبر، 2021

Kuddu ke fayde in urdu | pumpkin (loki) benefits in hindi_کدو کھانے کے فوائد

 Kuddu ke fayde in urdu | pumpkin (loki) benefits in hindi_کدو کھانے کے فوائد

Kaddu ke fayde
Kaddu ke fayde



کدو 

کدو بھی برصغیر کی عام سبزی ہے  اسے لوکی   دودھی اور    گھیہ  بھی  کہتے ہیں۔ کدو کا رنگ زردی مائل سبز ہوتا ہے اس کی شکل بوتل نما ہوتی ہے۔ اس کا گودا سفید ہوتا ہے ۔بیج سفید رنگ کے اور گداز اسفنجی حصہ میں ملفوف  ہوتے ہیں ۔

کدو نامعلوم زمانہ سے انسان کی غذا میں شامل ہے وہ اسے سے صدیوں سے کاشت کرتا آرہا ہے۔ اور غالباً ان سبزیوں میں سے ایک ہے جسے انسان نے ابتدائی دور میں کاشت کرنا شروع کیا ۔ماہرین کے مطابق اس کا آبائی وطن افریقہ ہے۔ اب یہ منطقہ حارہ اور نیم استوائی تمام علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے ۔بالخصوص برصغیر جنوبی ایشیا، انڈونیشیا ،ملائشیا ،فلپائن ،چین، افریقہ اور جنوبی امریکہ میں اسے وسیع پیمانے پر اگایا جاتا ہے ۔کدو موسم گرما کی سبزی ہے اور گرم مرطوب علاقوں میں خوب نشوونما پاتی ہے۔

Kaddu khane ke fayde
Kaddu khane ke fayde


کدو کی غذائی صلاحیت ۔


کدو کے 100 گرام میں 96 اعشاریہ ایک فیصد رطوبت ،0.2 فیصد پروٹین ،5.1 فیصد چکنائی 0.5 فیصد معدنی اجزاء ،0.6 فیصد ریشہ، اور دو عشاریہ پانچ فیصد کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں ۔اس کے معدنی اجزا میں 20 ملی گرام کیلشیم 10 ملی گرام فاسفورس 0.7 ملی گرام آئرن اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شامل ہیں ۔ایک سو گرام کدو کی غذائی صلاحیت 12 کیلریز ہے ۔


قدرتی فوائد اور شفا بخش اجزا ۔


پکایا ہوا کدو  مسکن، پیشاب آور سرد مزاج اور دفعہ صفرا ہے ۔اس کو کھانے کے بعد آسودگی کا احساس ملتا ہے لیکن کچا کدو کبھی نہیں کھانا چاہیے کیونکہ یہ معدے اور آنتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے  ۔

Kaddu ke juice ke fayde
Kaddu ke juice ke fayde


پیشاب کے امراض ۔


بول براز کی شکایات میں کدو نہایت موثر غذا ہے۔ پورے کدو  کو کدو کش کرکے اور نچوڑ کے حاصل کیا جانے والا جوس ایک گلاس اور لیموں کا رس چائے والا ایک چمچہ ملا کر روزانہ پیئں گے تو پیشاب کی جلن ختم ہوجاتی ہے ۔پیشاب میں تیزابیت بڑھ جائے تو جلن کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔

کدو اور لیموں کے کھاری اثرات تیزابیت ختم کرتے ہیں ۔پیشاب کے اعضاء میں انفیکشن ہو تو یہی مشروب سلفا ادویات کے ساتھ دینا چاہیے۔ایسی کیفیت میں یہ پیشاب آور الکلائین کا عمل سر انجام دیتا ہے ۔

Pumpkin seeds benefits in urdu
Pumpkin seeds benefits in urdu


پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے  


اسہال ذیابیطس اور کثرت کے ساتھ مرغن یا خشک پھل کھانے سے پیدا ہونے والی پیاس کی شدت کم کرنے کے لیے کدو کا جوس نہایت عمدہ علاج ہے۔ایک گلاس جوس میں چٹکی بھر نمک ڈال کر روزانہ ایک دفعہ پینا مذکورہ کیفیت دور کرتا ہے ۔

گرمیوں میں اس کا استعمال اضافی پسینے کی وجہ سے نمکیات کے نقصان کو پورا کرتا ہے ۔پیاس کی شدت مٹاتا ہے اور تھکان سے بچنے میں مدد دیتا ہے ۔

Lauki khane ke fayde
Lauki khane ke fayde


بے خوابی ۔


کدو کا جوس تلوں کے تیل میں ملا کر بیرونی استعمال کرنا بے خوابی کی شکایت دور کرتا ہے ۔روزانہ رات کو سر پر اس کی مالش گہری اور پرسکون نیند مہیا کرتی ہے  ۔کدو کے پتے پکا کر کھانا بھی نیند نہ آنے کا مسئلہ حل کرتے ہیں ۔  

 DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox