Breaking

ہفتہ، 11 دسمبر، 2021

Soyabean ke fayde in urdu_soybean benefits in urdu_سویابین کے فوائد

 Amazing benefits of soybean in urdu/hindi_soyabean khane ke fayde.

Soyabean ke fayde
Soyabean ke fayde


سویابین کا شمار بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور غذاؤں میں ہوتا ہے ۔اس کا تعلق پھلی والے پودوں سے ہے ۔انسان نے جن پودوں کی کاشت سب سے پہلے کی یہ ان میں سے ایک ہے ۔یہ تیل اور پروٹین کا بھرپور ذریعہ ہے ۔سویا بین کا سالانہ پودا ہے جس کا قد 150 سینٹی میٹر تک بلند ہوتا ہے ۔اس کی شاخیں روئیں دار اور لپٹ جانے والی ہوتی ہیں ۔

پتے متبادل اور روئیں دار بھوری یا سیاہ پھلیاں خوشوں کی صورت میں ہوتی ہیں۔بیج کم و بیش گول ہوتے ہیں ۔اور ان کا رنگ زرد سبز بھورا یا سیاہ ہوتا ہے۔لفظ سویا چینی زبان سے تعلق رکھتا ہے ۔وسطی ایشیا کے آریا انتقال کر جانے والے افراد کے لیے سویا اور شہد کا پکوان نذر کرنا مقدس فریضہ سمجھتے ہیں  ۔

وادی سندھ کے قدیم یوگی اپنی غذا میں گوشت کی کمی سویابین کی پروٹین سے پور ی کرتے ہیں۔سویا بین کا اصل وطن مشرقی بعید ہے ۔چین کی یہ ایک اہم فصل ہے ۔مان چوریا اور کوریا میں بھی انسانی تاریخ کے طلوع سے پہلے کاشت کیا جا رہا ہے ۔

تحریری طور پر اس کا سب سے پہلے ذکر چین کے شہنشاہ شین انگ نے اپنی میں 838 قبل مسیح میں کیا ۔سویابین کو چین میں اتنی اہمیت دی جاتی ہے کہ شہنشاہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ ہر سال اس کی کاشت کا افتتاح کرتا تھا ۔اب یہ دنیا بھر میں ایک مقبول فصل ہے اور خصوصی طور پر امریکہ و یورپ ،جنوبی افریقہ ،مصر ,روس اور آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے ۔

برصغیر میں بھی سویا بین کی کاشت میں اضافہ ہوچکا ہے اور لوگ اس کی غذائی افادیت سے روز بروز آگاہ ہو رہے ہیں۔ 

Soybean khane ke fayde in urdu
Soybean khane ke fayde in urdu


سویا بین کی غذائی اہمیت و افادیت اور صلاحیت ۔


سویابین کو اپنی وافر غذائی صلاحیت کی وجہ سے انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔یہ پروٹین ،وٹامنز ،معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء کا زبردست ذریعہ ہے۔اس میں وٹامن بی کمپلیکس بائیوٹین، فولک ایسڈ، اور وٹامن ای بھی پاۓ جاتے ہیں۔ 


سویابین کے 100 گرام میں 8.1 فیصد رطوبت ،43.2 فیصد پروٹین  ,19.5 فیصد چکنائی ،3.7 فیصد ریشہ ،4.6 فیصد مدنی اجزا، اور بیس اعشاریہ نو فیصد کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں ،

سویا بین کی خصوصیت اس میں پائی جانے والی حیاتیاتی پروٹین ہے ۔یہ پروٹین مکمل ہوتی ہے کیونکہ اس میں تمام ضروری امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں ۔ان کا تناسب اس اعلٰی قدر ہوتا ہے کہ انسانی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں ۔یہ تمام نباتاتی پروٹین سے بہتر ہے ۔اس سے دودھ انڈے اور گوشت کی صف میں رکھا جاتا ہے ۔لیکن اس میں ان غذاؤں سے زیادہ مقدار میں پروٹین ہوتی ہے ۔


سویا بین کی شفا بخش قوت اور طبی استعمالات


سویا بین میں متعدد بھی خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔بہت سی غذا میں پروٹین اپنی راکھ میں ایسڈ ہوتی ہیں ۔جبکہ سویابین میں الکلائین والے نمک ہوتے ہیں چنانچہ یہ بدن میں اصلاح کرنے والی غذا قرار دی جاتی ہے ۔چینی لوگ جو وسیع پیمانے پر سویا بین کی کاشت کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سویا بین بدن کو فربہ رنگ صاف نشونما کو تیز قبض کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ کئی اور جسمانی عارضہ ٹھیک کرتا ہے ۔

دودھ کی صورت میں سویا بین خاص طور پر متعدد بیماریوں کے علاج کیلئے بہت سودمند ہے ۔سویابین کا دودھ تیار کرنے کے لیے خواتین کو 12 گھنٹے تک پانی میں بھگو کے رکھتے ہیں ۔پھر ان کا چھلکا اتار کر اور اچھی طرح دھو کر انہیں گرائنڈنگ مشین میں پیس لیا جاتا ہے ۔

سویابین کا دودھ بچوں کو پلانے کے لئے غذائی اعتبار سے گائے کے دودھ کے برابر ہے ۔سویابین کا دودھ انتڑیوں کی صحت کے لیے بہت مددگار ہے ۔سویابین کے دودھ سے بنا دہی بھی عمدہ غذا ہے ۔


یہ خوشبو اور ذائقہ کے اعتبار سے سویا بین کی دودھ سے بہتر ہوتا ہے اور ڈیری کے دہی سے مشابہت رکھتا ہے ۔

Soybean benefits in urdu
Soybean benefits in urdu


سویابین کے چند طبی فوائد درج ذیل ہیں ۔


ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔


سویابین میں کاربوہائیڈریٹس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سٹارچ بالکل نہیں ہوتا ۔یہی وجہ ہے کہ اس سے شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مناسب غذا کا قرار دیا جاتا ہے ۔اس کے کاربوہائیڈریٹس پیشاب میں شوگر لائے بغیر بدن کو حرارت اور توانائی فراہم کرتے ہیں ۔


سویابین جلد کے امراض کیلئے بہترین ٹانک ہے ۔


ایگزیما اور جلد کے دیگر امراض میں سویا بین ایک قیمتی علاج بل غذا ہے . یہ حیوانی پروٹین جس میں گوشت اور انڈے شامل ہیں کہ استعمال کی ضرورت کم کرتا ہے چنانچہ اس طرح کی پروٹین سے جلد میں سوزش کے اسباب اور الرجی کی حساسیت ختم ہو جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ حیوانی پروٹین سے الرجی کے امکانات پیدا ہوتے ہیں ۔

جب سویا بین کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے تو شدید قسم کی کھجلی فورا کم ہو جاتی ہے۔ اور چند دنوں میں بالکل ختم ہو جاتی ہے ۔جلد کی رسولیاں بھی چند دنوں کے استعمال سے غائب ہو جاتی ہیں ۔جلد میں صحتمند تبدیلیاں سویابین میں موجود لسی تھین کی بدولت جنم لیتی ہیں جو قدرتی مصطفی ہے ۔

Health benefits of soybeans
Health benefits of soybeans


سویابین انیمیا کے مرض میں مفید ہے ۔


سویا بین میں آئرن کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال خون کی کمی دور کرتا ہے ۔تاہم جو مریض کمزور ہاضمہ کی وجہ سے انیمیا کا شکار ہوں ان ہلکی پھلکی صورت میں سویا بین دیا جائے تاکہ آسانی سے ہضم ہو جائے۔


سویابین کے دیگر فوائد 


سویابین کو آٹے سبز مٹر وں کونپلوں اور تیل کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے ۔آٹے کی شکل میں سویا بین کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے ۔مغرب میں سویا بین کے آٹے کی متعدد مصنوعات تیار کی جاتی ہیں اور اس انڈسٹری کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے ۔یہ آٹا تیار کرنے کے لیے پہلے سویابین کو بھونا جاتا ہے پھر اس کا چھلکا اتار کر پیس لیتے ہیں۔ اس میں گندم کے آٹے کے مقابلے میں بہت زیادہ غزائیت پائی جاتی ہے۔ اس میں 15گنا زیادہ کیلشئیم اور سات گنا زیادہ  فاسفورس ہوتی ہے۔ آئرن دس گنا  سےزیادہ ,تھایامین دس گنا زیادہ اور ریبوفلاوین نو گنا زیادہ  زیادہ پائی جاتی ہے  ۔

Soybean khane ke nuksan
Soybean khane ke nuksan


احتیاطی تدابیر ۔

سویا بین میں ایک تلخ مادہ پایا جاتا ہے جسے دور کرنے کے لئے آدھا چائے کا چمچ سوڈیم بائی کاربونیٹ  چھکپ گرم پانی میں دس منٹ بھگوئے رکھتے ہیں ۔اس عمل سے سویا بین سے رنگدار مادے بھی الگ ہو جاتا ہے ۔سویا بین میں ایک ہاضم انزائم  ٹریپسین پر منفی اثر ڈالتا ہے  ۔تاہم اس کی یہ صلاحیت گرم کرنے پر ختم ہوجاتی ہے ۔


DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox