Karela khane ke fayde aur nuksan_karela juice benefits for sugar.
Karela ke fayde in urdu |
مختصر تعارف :
کریلا ایک جانی پہچانی سبزی ہے جو پورے برصغیر آمیںگئی اور کھائی جاتی ہے۔ کریلا عموما 10 سے 20 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔رنگ سبز اور چھلکا واضح قسم کے چھوٹے بڑے ابھاروں سے بھرا ہوتا ۔اس کے دونوں سرے مخروطی ہوتے ہیں کریلے کے بیج سفید مگر پکنے پر سرخ ہو جاتے ہیں ۔اس سبزی کے دو قسمیں ہوتی ہیں ۔ایک پھل کا لمبا اور دوسری قسم کا چھوٹا ہوتا ہے ۔لمبی قسم مستطیل نما اور زردی مائل سبز رنگ کی جبکہ چھوٹی قسم بیضوی اور گہرے سبز رنگ کی ہوتی ہے ۔دونوں قسموں کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے ۔
کریلے کے ابتدائی وطن کا کسی کو علم نہیں ۔تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیم استوائی خطے سے تعلق رکھتا ہے ۔اس کی کاشت وسیع پیمانے پر برصغیر جنوبی ایشیا، انڈونیشیا، سری لنکا، ملیشیا،فلپائن چین اور کریبیئن جزائر میں کی جاتی ہے ۔
غذائی صلاحیت :
کریلے کے 100 گرام میں 29.4 فیصد رطوبت ،1.6 فیصد پروٹین ،0.2 فیصد چکنائی ،0.8 فیصد ریشہ اور 4.2 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔اس کے معدنی اور حیاتینی اجزاء میں کیلشیم 30 ملی گرام ،فاسفورس 70 ملی گرام،آئرن 1.8 ملی گرام ، وٹامن سی 88 ملی گرام اور معمولی مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس شامل ہوتے ہیں ۔کریلے کے ایک سو گرام قابل خوردنی حصہ کی غذائی صلاحیت 25 کیلوریز ہے ۔
Karela ke fayde |
شفا بخش قوت اور طبی استعمال :
کریلا اعلی قسم کی طبی خوبیوں سے مالا مال ہے۔یہ دافع زہر ،دافع بخار ،اشتہاانگیز، مقوی معدہ، دافع صفرا اور مسہل ہے۔ افریقہ اور ایشیا میں اسے مقامی طریق علاج میں دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
ذیابطیس :کریلا ذیابطیس کے لئے دیسی علاج ہے ۔حالیہ طبی تحقیق کے مطابق اس میں انسولین سے مشابھ ایک مادہ پایا جاتا ہے ۔اسے نباتاتی انسولین کا نام دیا گیا ہے یہ مادہ خون اور پیشاب نے شوگر کی مقدار کم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طبیب کریلے کا استعمال غذا کے طور پر شوگر کے مریضوں کو باقاعدگی سے کرنے کے لئے مشورہ دیتے ہیں ۔زیادہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ذیابطیس شوگر کے مریضوں کو فور 4 ،5 کریلوں کا پانی روزانہ صبح نہار منہ پینا چاہیے۔کریلوں کے بیج سفوف بنا کر غذا میں شامل کرنا بھی بہتر ہے ۔شوگر کے مریض کریلوں کو ابال کر اس کا پانی جوشندا یا اس کا سفوف استعمال کریں تو شفایاب رہتے ہیں ۔شوگر کے زیادہ تر مریض عموماً ناقص غذائیت کا شکار ہو جاتے ہیں کریلا چونکہ تمام ضروری معدنی اجزاء اور وٹامنز بالخصوص وٹامن اے ،بی (1)،بی (2)سی اور آئرن رکھتا ہے ۔چنانچہ اس کا باقاعدہ استعمال بہت سی پیچد گیوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔جس میں ہائی بلڈپریشر ،آنکھوں کے امراض ،اعصاب کی سوزش اور کاربوہائیڈریٹس کا نہ ہضم نہ ہونا شامل ہے ۔کریلوں کا استعمال انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
بواسیر :
کریلوں کے تازہ پتوں کا جوس بواسیر میں بہت مفید رہتا ہے ۔چائے کے تین چمچے پتوں کا جوس، ایک گلاس لسی میں ڈال کر روزانہ صبح ایک ماہ تک پینا بواسیر کا عارضہ دور کرتا ہے ۔کریلوں کی جڑوں کا پیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا بھی مفید ہے ۔
Karela benefits in urdu |
خون کے امراض :
خون کے متعدد امراض جن میں فساد خون سے پھوڑے پھنسیاں نکلنا ،خارش ،خارش تر ،چنبل ،بھگندر ،جلندھر شامل ہیں، کا علاج کرنے کے لئے کریلا بہت کارآمد ہے ۔تازہ کریلوں کا جوس پانی ایک کپ ،ایک چائے کا چمچا لیموں کا رس ملا کر صبح نہار منہ ایک ایک چسکی میں پینا مفید رہتا ہے ۔پرانے امراض میں یہ علاج چار سے چھ ماہ تک جاری رکھنا پڑتا ہے۔جن علاقوں میں جذام پھیل جائے وہاں کریلوں کا استعمال اس سے تحفظ دیتا ہے۔
سانس کی بیماریاں :
کریلے کے پودے کی جڑوں کو قدیم زمانے سے سانس کی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔جڑوں کا ملیدہ ایک چائے کا چمچہ اسی مقدار میں شہر یا تلسی کے پتوں کا جوس ملا کر ایک ماہ تک روزانہ رات کو پینے سے دمہ،برونکائٹس ،زکام، گلے کی سوزش اور ناک کے استر کی سوزش کا عمدہ علاج میسر آتا ہے۔
Karela ke nuksan |
شراب نوشی کے بد اثرات :
کریلے کے پتوں کا جوس شراب کے بداثرات کا اچھا علاج ہے۔شراب کے زہریلے مادوں کے لیے یہ مؤثر تریاق کا کام کرتا ہے ۔شراب نوشی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کی بھی اصلاح کرتا ہے ۔
ہیضہ :
موسم گرما میں لاحق ہونے والے ہیضہ اور اسہال کے ابتدائی مرحلوں میں کریلوں کے پتوں کا تازہ جوس شفا بخش دوا ہے ۔چائے کے دو چمچے یہ جوس ہم وزن پیاز کے جوس اور ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر مزکورہ امراض میں دینا شافی علاج ہے ۔
Karela ke juice ke fayde |
دیگر استعمال :
کریلوں کو برصغیر اور مشرق بعید میں سالن کے طور پر پکا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کی کڑواہٹ کم کرنے کے لئے چھیلا ہوا کریلا نمک والے پانی میں بھگو دیتے ہیں اور کچھ دیر کے بعد پکانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔کریلے کا اچار بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔برصغیر میں پکے ہوئے کریلوں کے بیچ کھانوں کو چپٹا بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں ۔کریلے کے نوخیز پتوں اور شاخوں کو ساگ کے طور پر پکایا جاتا ہے۔
DISCLAIMER:
The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں