پیر، 13 دسمبر، 2021

Lehsan k faidy _nihar mu lehsan khane ke fawaid _lehsan benefits in urdu

 Lehsan khane ke fayde_lehsan se mardana taqat_lehsan ki taseer_lehsan ke faidy for hair_lehsan ke nuksanat.

Lehsan k faiday
Lehsan k faiday



لہسن پیاز کے خاندان کی گھریلو سبزی ہے ۔اسے زمانہ قدیم سے کاشت کیا جا رہا ہے ۔اس سے مختلف حوالوں سے اہمیت حاصل ہے۔اسے غذا ،بوٹی ، طبی پودا ،جراثیم کش دوا ،آرائشی پودا،  معاون حسن کے طور پر مختلف زمانوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

لہسن مسالوں میں شمار کی جانے والی فصل ہے ۔لہسن کا اصل وطن وسط ایشیا ہے ۔جبکہ اہل چین اس سبزی سے تین ہزار سال قبل مسیح بھی واقف تھے ۔یہ آج بھی چینی لوگوں کی روزمرہ غذا کا ایک اہم جزو ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

Adrak ke fayde

لہسن کے غذائی اجزاء ۔


صحت بخش خوبیوں کی بنا پر لہسن کو دنیا بھر میں صدیوں سے ایک اعلی مقام حاصل ہے ۔لہسن کا کیمیائی تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ اس میں معدنی اجزاء اور حیاتین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔اس میں آئیوڈین ،سلفر اور کلورین کی بھی کچھ مقدار ہوتی ہے ۔

لہسن کے 100 گرام میں باسٹھ اعشاریہ صفر فیصد رطوبت ،6.3 فیصد پروٹین ،0.1 فیصد چکنائی  ،0.8 فیصد ریشہ ،اور انتیس اعشاریہ آٹھ فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔

Lehsan ke fawaid
Lehsan ke fawaid


لہسن کے طبی استعمالات ۔


نباتاتی علاج میں لہسن صدیوں سے دمہ، بہرے پن ،جذام، پھیپھڑوں میں بلغم کا جمع ہونا شریانوں کا سخت ہو کر   سکڑ جانا ,بخار, پیٹ کے کیڑے اور جگر اور پتے کے  امراض میں زیر استعمال ہے ۔لہسن دل کے لئے بہترین ،بالوں کے لیے مفید  ،معدے کے لیے اکسیر قوت بخش غذا اور جذام، بواسیر ،پیٹ کی کیڑوں ،بلغمی امراض ،دمہ اور کھانسی کے لیے موثر دوا ہے ۔


سینے کے امراض ۔


لیسن سینے کے متعدد امراض کے علاج میں انتہائی موثر ثابت ہوا ہے ۔پھیپھڑوں کے گینگرین میں یہ سانس کی ناگوار بو کو کم کرتا ہے ۔پھیپھڑوں کی تپ دق میں لہسن کے استعمال کو سود مند قرار دیا ہے ۔نمونیا کی حالت میں لہسن کا وافر استعمال شفا بخشتا ہے ۔

Lehsan khane ke fayde in urdu
Lehsan khane ke fayde in urdu


دمہ کا موثر علاج ہے ۔


لہسن کی تین تریاں دودھ میں ابال کر روزانہ رات کو پینا دمہ  میں شاندار نتائج دیتا ہے۔لہسن کے ایک بلب کی تریاں چھیل کر 120 ملی لیٹر سرکہ میں ابال لیں،  ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور ہموزن شہد ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔

اس مشروب کے ایک یا دو چائے کے چمچے میتھی کے جوشاندہ کے ساتھ روزانہ رات کو سونے سے پہلے پینا دمہ کی شدت کو کم کرتا ہے اور اس کے دورے روکتا ہے ۔


نظام ہضم کی بیماریاں ۔


لہسن نظام ہضم کے لیے انتہائی مفید غذا ہے ۔یہ  رطوبتوں  کی پیداوار بڑھاتا ہے اور انتڑیوں کو متحرک کرتا ہے۔لہسن کی تریاں مسل کر دودھ یا پانی میں ان کا کاڑھا بنا لیا جائے تو یہ معدے کی ہر قسم کی تکلیف میں پینا سود مند رہتا ہے ۔اس میں جراثیم کش اثرات پائے جاتے ہیں ۔

چنانچہ ہر قسم کے متعدی امراض اور معدے اور انتڑیوں کی سوزش کا عمدہ علاج ہے ۔لہسن کا تیل غذا کی نالیوں میں جذب ہو جاتا ہے اور اس کی معمولی مقدار پیشاب کے ذریعے خارج ہوتی ہے ۔

Lehsan benefits in urdu
Lehsan benefits in urdu


ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے ۔


لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے ایک موثر علاج ہے  ۔ چونکہ یہ چھوٹی شریانوں کی اینٹھن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے دباؤ اور تناؤ میں کمی آجاتی ہے ۔یہ نبض کو بھی سست کرتا ہے اور دل کی دھڑکن کو اعتدال پر لاتا ہے ۔ان خوبیوں کے علاوہ یہ سر چکرانے سانس میں کمی اور اعضائے ہضم میں تبخیر کا بھی خاتمہ کرتا ہے ۔


جوڑوں  کا درد دور کرتا ہے ۔


لہسن کا استعمال کا سب سے بہتر طریقہ اس کی تریاں کچی حالت میں چبانا یا نگلنا ہے۔گنٹھیا، نقرس اور جوڑوں کے مرض میں متاثرہ حصوں پر لہسن کو چھیل کر رگڑنا بھی مؤثر رہتا ہے ۔لہسن کا تیل فوری طور پر جلد میں جذب ہو کر خون میں شامل ہو جاتا ہے اور متاثرہ مقام پر پہنچ کر درد سے نجات دیتا ہے ۔

Lehsan se mardana taqat
Lehsan se mardana taqat


دل کا دورہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔


لہسن خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کو توڑنے میں مدد دیتا ہے ۔چنانچہ شریانیں سخت نہیں ہوتی ،بلڈ پریشر میں اضافہ نہیں ہوتا اور دل کے دورے کا خطرہ ٹل جاتا ہے ۔اگر کوئی مریض دل کے دورے کے بعد لہسن استعمال کرے تو کولیسٹرول لیول کم ہو جاتا ہے ۔


کینسر ۔


لہسن کے نسخے جن میں اس کا جوہر اور جوس دونوں شامل ہوتے ہیں انسانوں اور جانوروں دونوں میں کینسر کے خلاف استعمال کئے گئے اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔کچھ چوہوں کو کینسر کے خلیوں کا انجکشن لگایا گیا۔ ان میں سے چند چوہوں  کا  علاج لہسن سے کیا گیا اور بقیہ کو کوئی دوا نہ دی گئی ۔

Nihar mu lehsan khane ke fayde
Nihar mu lehsan khane ke fayde


جلد کے امراض ۔


جلد کے مختلف امراض میں لہسن کا استعمال کامیاب علاج ثابت ہوتا ہے ۔کیل مہاسوں پر لہسن کی تریاں چھیل کر رگڑیں جائیں تو یہ کوئی نشان چھوڑے بغیر تحلیل ہو جاتے ہیں ۔

یہ عمل دن میں متعدد بار کیا جائے ۔جوانی کی سرحد میں قدم رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے چہرے پر پیدا ہونے والے کیل اور پھنسیاں جو دیگر علاج سے ٹھیک نہ ھوتے ہوں وہ لہسن کے علاج سے ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔


جنسی کمزوری کو دور کرنے میں بہت اہم ہے ۔


لہسن قدرتی اور بے ضرر مقوی باہ غذا ہے۔امریکہ کا مشہور ماہر جنسیات ڈاکٹر رابنسن بھی اس بات کی تصدیق کرتا ہے کے لہسن زبردست جنسی ٹانک ہے ۔یہ جنسی طاقت کی کمی چاہے وہ کسی وجہ سے ہو بحال کرتا ہے۔ 

جنسی سرگرمیوں میں زیادہ ملوث رہنے اور بد عادات کی وجہ سے اعصاب کے بے جان ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی نامردی دور کرنے کے لیے لہسن بے مثال ٹانک ہے۔

Garlic benefits in urdu
Garlic benefits in urdu


دیگر استعمال ۔


پیاز کے بعد دنیا میں لہسن سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے  ۔اسے غذا اور مرچ مصالحہ کے جز کے طور پر استعمال میں لایا جاتا ہے ۔اسے شوربے چٹنی اور اچار میں ڈالا جاتا ہے ۔سپین اور اٹلی میں اسے ہر غذا کے ساتھ کھانے میں شامل کرتے ہیں ۔ 

DISCLAIMER:

The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox