Carrot
benefits,nutrition,,uses,facts,and side effects.
Gajar ke fayde |
گاجر دنیا بھر میں مقبول سبزی ہے ۔یہ مقوی اور مصفی غذا ہے۔ گاجر کے سبز پتے بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ان میں پروٹین، معدنیات اور وٹا منز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
گاجر کا ابتدائی وطن وسطی ایشیا کرار دیا جاتا ہے ۔بھارتی کشمیر ،یورپ شمالی افریقہ اور بحر روم کے ساحلی علاقوں میں بھی خوب ہوتی ہے ۔آج کل یہ پورے برصغیر، ملائشیا ،انڈونیشیا، فلپائن ،وسطی، مشرقی اور مغربی افریقہ کے علاوہ جنوبی امریکہ اور کیریبین جزائر میں بھی کاشت کی جاتی ہے ۔
گاجر کے غذائی اجزاء ۔
غذائی اعتبار سے گاجر وٹامن ای کا زبردست ذریعہ ہے۔ کیروٹین نامی مادہ جو وٹامن کی ابتدائی شکل ہوتا ہے گاجر کے انگریزی نام کیرٹ سے ہی ماخوذ ہے ۔کیروٹین ہمارے جسم میں جاکر جگر کے ذریعے وٹامن اے بن جاتا ہے ۔
گاجر میں وافر مقدار میں سوڈیم ،سلفر ،کلورین اور کچھ مقدار میں آئیوڈین ہوتی ہے ۔گاجر میں پائے جانے والے معدنی اجزاء اس کی بیرونی سطح کے قریب ہوتے ہیں چنانچہ اسے چھیلنا نہیں چاہیے۔
Gajar ke juice ke fayde |
گاجر کی قدرتی فوائد درج ذیل ہیں
گاجر میں کھاری اجزا زیادہ ہوتے ہیں جو خون کو صاف اور قوی بناتے ہیں ۔یہ پورے جسم کی نشونما کرتی ہے اور بدن میں تیزابیت اور کھار کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔
گاجر کے جوس کو" کرشماتی "مشروب کہا جاتا ہے۔یہ نہ صرف بچوں کے لیے صحت بخش مشروب ہے بلکہ بڑوں کو بھی بہت فائدہ دیتا ہے ۔یہ آنکھوں کو توانائی دیتا ہے اور جلد کو تازگی بخشتا ہے ۔گاجر کا جوس حمل کے ابتدائی عرصہ میں عورتوں کے لیے مفید نہیں ۔کیونکہ یہ پیشاب کی نالیوں کی دیواروں میں زہریلاپن پیدا کرتا ہے جس سے اسقاط کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔
دانتوں کے امراض ۔
کھانا کھانے کے بعد ایک گاجر چبا کر کھانے سے منہ میں خوراک کے ذریعے پہنچنے والے مضرجراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں ۔یہ دانتوں کو صاف کرتی ہے دانتوں کے خلا سے خوراک کے اجزاء نکال دیتی ہے ۔مسوڑھوں سے خون رسنا بند ہوجاتا ہے اور دانتوں کا انحطاط رک جاتا ہے ۔
Gajar khane ke fayde in urdu |
ہاضمہ کی خرابیاں ۔
گاجر کا جوس اگر پالک کے جوس کے ساتھ تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر پیا جائے تو قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔واضح رہے کہ پالک کا جوس انتڑیوں کو صاف کرتا ہے یہ مشترکہ مشروب پینے کے فوراً بعد اپنا اثر نہیں دکھاتا لیکن دو ماہ کے استعمال سے انتڑیاں باقاعدہ اجابت کا عمل شروع کر دیتی ہیں ۔
اسہال میں مفید ہے ۔
گاجر کا جوس اسہال کے مرض میں ایک عمدہ قدرتی علاج ثابت ہوتا ہے ۔یہ پانی کی کمی دور کرتا ہے ۔گاجر کا جوس پیکٹین مہیا کر کے آنتوں کو سوزش سے تحفظ دیتا ہے۔اس کے استعمال سے بیکٹیریا کی نشوونما رُک جاتی ہے اور قے بند ہو جاتی ہے ۔بچوں کے لیے تو یہ بہت ہی مفید ہے ۔
Gajar benefits in urdu |
پیٹ کے کیڑے ختم کرتی ہے ۔
گاجر ہر قسم کے طفیلیوں کی دشمن ہے ۔چنانچہ بچوں کے پیٹ کے کیڑے خارج کرنے کے لیے بہت مفید ہے ۔ایک چھوٹا کپ کدوکش کی ہوئی گاجر صبح کے وقت کھانا اس کے ساتھ کسی اور چیز کو شامل نہ کیا جائے تو پیٹ کے کیڑے تیزی سے خارج ہوجاتے ہیں ۔
بانجھ پن میں مفید ہے
کچی گاجر زرخیزی کیلئے بہت اچھی ہے ۔بعض اوقات بانجھ پن کا مؤثر علاج محض اس کا استعمال ہی بن جاتا ہے ۔بانجھ پن کے اسباب میں سے ایک یہ ہوتا ہے کہ مسلسل ایسا کھانا کھایا جائے جو پکنے کے دوران انزائمز سے محروم ہو چکا ہو۔تلی ہوئی غذاؤں میں بھی انزائمز ختم ہوجاتے ہیں ۔
گاجر کے فوائد |
دیگر استعمالات ۔
گاجر کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔ اسے سلاد کی صورت میں کچا استعمال کرتے ہیں۔ اسے ابال کر بھی کھایا جاتا ہے اور بھون کر سالن کے طور پر بھی استعمال میں لاتے ہیں ۔اس کا شوربہ اور جوس بھی دنیا بھر میں مقبول ہے ۔لیکن یہ کچی حالت میں زیادہ مفید ہوتی ہے ۔پکانے سے معدنی اجزاء کی بڑی تعداد ضایع ہو جاتی ہے ۔سلاد میں
گاجر ایک اہم اور قیمتی جزو ہے ۔
DISCLAIMER:
The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں