Podina khane se kya hota hai_podina khane ka tarika_pudina khane ke fayde aur nuksan.
| Podina k faidy |
مختصر تعارف ۔
پودینہ ایک مقبول مصالحہ ہے جس سے برصغیر میں وسیع پیمانے پر استعمال میں لایا جاتا ہے ۔یہ ایک کھڑی شاخوں والی سدا بہار بوٹی ہے۔اس کے پتے گہرے سبز رنگ کے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں جن سے مخصوص مہک پیدا ہوتی ہے۔
پودینہ کا آبائی وطن معتدل یورپ ہے۔ قدیم رومن اور یونانی اس پودے کی افادیت سے خوب واقف تھے ۔قدیم یونانی معالجہ ہاضمے کی ادویات میں پودینہ کا استعمال کیا کرتا تھا ۔مسلمان طبیب بھی اس پودے کو استعمال میں لاتے تھے ۔چینی اور جاپانی معالج تو گزشتہ دو ہزار سال سے پودینے سے استفادہ کر رہے ہیں ۔پودینہ پوری دنیا میں متعارف ہے اور خاص طور پر انڈونیشیا اور مغربی افریقہ میں اگایا جاتا ہے ۔برصغیر میں یہ ہمالیہ کے دامن اور وادی کشمیر میں زیادہ کاشت ہوتا ہے ۔
غذائی صلاحیت و افادیت ۔
پودینے میں بہت سی وٹامن اور معدنی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔تازہ اور خشک پودینہ چٹنی جیلی میں استعمال کئے جانے کے علاوہ پکوان کی لذت اور ذائقہ بڑھانے کے کام میں لایا جاتا ہے ۔پودینے کا تیل چنگم،ٹوتھ پیسٹ، کنفیکشنری اور ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
پودینے کے 100 گرام میں 84 اعشاریہ نو فیصد رطوبت ،4.8 فیصد پروٹین ،0.6 فیصد چکنائی ، 1.9 فیصد معدنی اجزاء ،2.0 فیصد ریشہ اور پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔اس کے معدنی اور حیاتینی اجزاءمیں کیلشیم 200 ملی گرام ،فاسفورس 62 ملی گرام ،آئرن 15.6 ملی گرام ،وٹامن سی 27 ملی گرام اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس ،وٹامن ڈی اور ای بھی شامل ہے ۔اس کے ایک سو گرام کی غذائی صلاحیت 48 کیلوریز پر مشتمل ہے ۔
| Podina khane ke fayde |
قدرتی فائدے اور شفاءبخش استعمال ۔
پودینہ ہاضم اور مقوی معدہ ہے ۔یہ دافع ریاح تبخیر، محرک اور اشتعال انگیز ہے ۔معدے کی اینٹھن کو دور کرتا ہے ۔ اور معدے سے متعلق دیگر متعدد امراض کی اصلاح میں مدد دیتا ہے ۔یہ جگر کے لیے بہت مفید ہے اور گردے اور مثانے کی پتھری کو تحلیل کرتا ہے ۔
نظام ہضم کی خرابیاں دور کرتا ہے
علاج بالغذا کے معروف معالج فادر نی آپ کے مطابق پودینہ کا قہوہ روزانہ ایک کپ صبح اور ایک کپ شام کو پینا نہ صرف نظام ہضم بہتر بناتا ہے،بلکہ پینے والے کو جاذب نظر اور صحت مند بناتا ہے ۔خشک پودینہ کا سفوف بھی یہی تاثیر رکھتا ہے ۔
سفوف کی ایک یا دو چٹکیاں روزانہ کھانے کے ساتھ یا پانی میں ملا کر استعمال کرنی چاہیے ۔پودینے کو دودھ یا چائے میں جوش دے کر گرم یا نیم گرم کیفیت میں پینے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔پودینہ کے بیج بھی بڑے بچوں میں بدنظمی کی وجہ سے پیٹ کے درد کا شافی علاج ہیں ۔
اسی طرح کے پیٹ درد میں مبتلا بچے کو ایک چوتھائی چائے کا چمچا پودینہ کے بیج چبانے یا پھر پانی کے ساتھ نگل جانے کے لیے دیے جائیں ۔تو وہ صحت یاب ہوجاتا ہے ۔
| Pudina ke fayde |
سانس کی بیماریاں ۔
پودینے کا جوس ایک چائے کا چمچہ، دو چمچے خالص جو کا سرکہ اور اور ہم وزن شہد 4اونس گاجر کے جوس میں ملا کر دن میں تین بار دینے سے تپ دق, دمہ اور برونکائٹس سے افاقہ ہوتا ہے ۔یہ لعاب کو پتلا کرتا ہے۔پھیپھڑوں کو توانائی بخشتا ہے ۔اور مضر صحت جراثیم اور بیکٹیریا سے جسم کو تحفظ دیتا ہے ۔
تپ دق کے علاج کے لیے دی جانے والی ادویات کے نقصان دہ اثرات سے بھی بچاتا ہے ۔اس کے استعمال سے دمے کے دورے رک جاتے ہیں ۔اور ہوا کی نالی میں اجتماعات تحلیل ہو جاتے ہیں ۔
منہ کی بیماریاں
پودینے کے تازہ پتے روزانہ چبا کر کھانے سے منہ گلے اور دانتوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے ۔کیونکہ پودینہ جراثیم کش اجزا رکھتا ہے ۔پودینے میں موجود کلوروفل اور جراثیم کش اجزا مل کر ناگوار بدبو کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔یہ دانتوں کا انحطاط پائیوریا مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں کا وقت سے پہلے گرنا روکتا ہے ۔پودینہ منہ کا ذائقہ کی حس کو بہتر بناتا ہے ۔
| Pudina benefits in urdu |
آواز بیٹھ جانا :
تازہ پودینے کا جوشاندہ نمک کے ساتھ استعمال کرنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔چلا کر بولنے یا اونچا گانے کی وجہ سے گلا بیٹھ جانے پر پودینے کے غرارے بہت مفید رہتے ہیں ۔آواز صاف ہوجاتی ہے کھانے سے پہلے پودینے کے جوشاندے سے غرارے کر لینا سود مند ہوتا ہے ۔چنانچہ گلوکاروں اور مقرروں کے لیے بہت اچھی چیز ہے ۔
جلد کی بیماریاں ۔
| Pudina khane ke nuksan |
تازہ پودینے کا جوس روزانہ رات کو چہرے پر لگانا کیل اور پھنسیاں ٹھیک کرنے کے ساتھ ہے جلد کی خشکی دور کرتا ہے ۔یہ جوس کیڑوں کے کاٹنے والی جگہ ،ایگزیما ،خارش تر اور جلد کی سوزش پر لگانا بھی مفید ہے ۔
برتھ کنٹرول ۔
آیورویدک میں خشک پودینے کا سفوف برتھ کنٹرول کے لیے بے ضرر دوا ہے۔اگر کوئی خاتون مباشرت سے کچھ دیر پہلے دس گرام یہ سفوف کھا لے تو استقرار حمل کا خطرہ نہیں رہتا ۔پودینے کو ہمیشہ سائے میں خوش کرنا چاہیے اس کے بعد سفوف بنا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔
| Mint benefits in urdu |
DISCLAIMER:
The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں