Pyaz ke fayde in urdu_onion benefits fir men_پیاز کھانے کے فائدے
| Pyaz khane ke fayde in urdu |
مختصر تعارف
پیاز ایک تیز چھبنے والی غذا ہے۔یہ صدیوں سے کاشت ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔ اسے اطباء اور غذائی ماہرین ایک منفرد قسم کی غذا قرار دیتے ہیں۔یہ پکوان کا ذائقہ بہتر بنانے اور کھانوں کو محفوظ کرنے میں مثال ہے ۔
پیاز دو سال رہنے والی بوٹی ہے تاہم اسے ہر سال کاشت کیا جاتا ہے ۔اس کے تمام حصے کاٹنے یا کچلنے پر تیز بو پیدا کرتے ہیں ۔اس کی گھڑی میں سطحی سی ہوتی ہیں ،دیگر نباتات کی طرح گہری نہیں ہوتی ۔پودے کی بنیاد پر ایک چھوٹا سا تنا بتدریج اپنا حجم گولائی میں بڑھا لیتا ہے۔اور نشو نما پاتے ہوئے بلب یا گٹھے کی صورت اختیار کر لیتا ہے ۔
پیاز کے پتے لمبوترے اور چپٹے ہوتے ہیں۔یہ سیدھے لکیردار اور کھوکھلے ہوتے ہیں ۔پتوکی بنیاد میں پیاز کا بلب بنتا ہے ۔پیاز کا پھل کروی یعنی گول کیپسول ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پیاز کا اصل وطن وسطی ایشیا اور غالبا ایران اور پاکستان کا خطہ ہے ۔یہ زمانہ قدیم سے مشرق وسطی اور ہندوستان میں کاشت کیا جا رہا ہے ۔قدیم مصر میں یہ مقبول غذا تھی جہاں اس کا تذکرہ ان اہرام کے کتبے پر درج ہے جن میں 3200 سال قبل مسیح پرانی ممی پائی گئی۔
| Pyaz ke fayde |
غذائی صلاحیت ۔
پیاز کا انگریزی نام اونین ,لاطینی لفظ او نیو اور لاطینی لفظ اوئینن سے لیا گیا ہے۔ کسی حکیم نے سے قدرتی غذاؤں کا ڈائنامائٹ قرار دے کر اس کی خوبیوں کی بہت اچھی عکاسی کی ہے ۔دیگر سبزیوں کے ساتھ اس کا استعمال غذائیت بڑھا دیتا ہے ۔
اس میں پروٹین کی مقدار جبکہ کیلشئیم اور ریبوفلاوین زیادہ ہوتی ہے۔پیاز کی مختلف اقسام اور پکنے کے مختلف مراحل میں اس کے طبی اجزاء ایک جیسے نہیں ہوتے ۔زیادہ عرصہ تک ذخیرہ کیے رکھنے پر بھی غذائیت میں کمی آجاتی ہے ۔
پیاز میں پائی جانے والی تیز بو اس کے گندھک کے نامیاتی مرکبات کی وجہ سے ہوتی ہے ۔اور صرف اس وقت پھوٹتی ہے یا پیاز کو کاٹا یا کچلا جاتا ہے ۔بو پیدا کرنے والے اینزائمز کا عمل اسے پانی میں رکھنے ،منجمد کرنے یا خشک کرنے پر ختم ہو جاتا ہے ۔چنانچہ اسے کاٹتے ہوۓ پانی میں رکھنے سےآنسو پیدا کرنے والی بو سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
اسی طرح پکانے پر اس کی بو اور ذائقہ مختلف ہو جاتے ہیں کچھ لوگ پیاز کی تیز بو پر مشتمل ذائقے کو پسند کرتے ہیں ۔اس کی بو کھانے کے بعد بھی کافی دیر تک منہ میں موجود رہتی ہے ۔
قدرتی فوائد اور شفا بخش اجزا ۔
پیاز اپنی طبی افادیت کی بدولت زبردست اہمیت رکھتا ہے ۔علاج بلغذا کی حیثیت سے اس کا استعمال نہ معلوم زمانوں سے جاری ہے ۔قدیم مصری طبیب متعدد امراض میں اس تجویز کرتے رہے ہیں ۔سفید پیاز کو سرخ اور زرد پیار پر ترجیح دی جاتی ہے ۔پیاز ہمیشہ کھانے کے ساتھ کچا استعمال کرنا چاہیے ۔بھونا ہوا یا پکا ہوا پیاز دیر سے ہضم ہوتا ہے ۔
طبی مقاصد کے لئے استعمال کرنا مقصود ہو تو اس کے پانی کو ترجیح دی جائے ۔سالم پیاز کے برعکس اس کا پانی ایک ہمہ گیر دوا ہے۔چونکہ یہ محرک اور خوش دار ہوتا ہے۔ اس لیۓ پیاز کو زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چائیے۔
برصغیر کی روایتی ادویات میں پیاز کے پودے کے متعدد حصوں کی افادیت مسلمہ ہے۔ پیاز کے بیج مادہ منویہ میں اضافہ کرتے ہیں۔ دانتوں کے کیڑے ہلاک کرتے ہیں۔پیشاب کے امراض میں بھی کارآمد ہے۔
| Pyaz khane ke fayde |
سانس کی بیماریاں۔
پیاز میں بلغم خارج کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔یہ بلغم کو تحلیل کر کے خارج ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے مزید اجتماع کو بھی روکتا ہے۔اس کے لیۓ یہ صدیوں سے مجرب علاج ہے۔زکام ،کھانسی،برونکائٹس اور انفلوئنزا میں اسے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔پیاز کے عرق اور شہد کی مساوی مقدار ملا کر روزانہ تین یا چار چاۓ کے چمچے ان امراض میں لیۓ جاتے ہیں۔سردیوں میں زکام سے محفوظ رہنے کا یہ یقینی نسخہ ہے۔
دانتوں کے امراض۔
روس میں ڈاکٹروں کی حالیہ تحقیق نے پیاز میں جراثیم کش اور دافع بیکٹیریا صلاحیت کی مزید تصدیق ہے ۔اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ ایک پیاز اچھی طرح چبا کر کھائیں تو وہ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔روسی ڈاکٹر بی پی ٹوہکن ؛جس نے اس تحقیق کی نگرانی کی دعوی کرتا ہے کہ تین منٹ تک کچا پیاز چبانے سے منہ کے تمام جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔کچھ مریضوں کو پیاز کا چھوٹا سا ٹکڑا درد کرتے ہوئے دانت پر رکھنے سے سکون مل جاتا ہے ۔
انیمیا۔
پیاز میں موجود آئرن کے اجزا فورا خون میں جذب ہوجاتے ہیں چنانچہ یہ انیمیا کا عمدہ علاج ہے ۔
| Pyaz benefits in urdu |
امراض قلب ۔
مغرب میں ایک تازہ ترین ریسرچ کے مطابق پیاز دل کے درد سے محفوظ رہنے کے لئے موثر غذا ہے ۔انگلستان کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں میں پیاس ایک اچھا علاج ہے ۔ان کے مطابق پیاز کی افادیت اس میں پائے جانے والے نباتاتی تیل ایلی پروپائل ڈائی سلفیٹ ؛ کیٹیکول؛پروٹو کیٹکنکایس ایچ ؛ تھا یوپرو پائینوںایلڈی ہائیڈ ؛تھایوں سایہ نیٹ ؛کیلشیم ؛آئرن ؛فاسفورس اور وٹامنز کی بدولت ہے ۔
تریوینڈرم میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر این رادھا کرشنن اور ڈاکٹر مدھاون کٹی نے اپنے سات سال تحقیق کے بعد کہا ہے کہ دل کی شریانوں کے امراض بلڈ پریشر کی بےقاعدگی میں روزانہ 100 گرام پیاز کھانے سے مریض شفایاب ہو جاتا ہے۔پیاز دل کے امراض میں اس لیے بھی افادیت رکھتا ہے کہ یہ خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کا عمل روکتا ہے اور بلڈ کولیسٹرول بھی کم کرتا ہے ۔
| Pyaz benefits in hindi |
جنسی کمزوری ۔
پیاز انتہائی اہم قسم کی انتہائی مقوی باہ غذاؤں میں سے ایک ہے ۔جنسی قوت بحال کرنے میں پیاز لہسن کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔یہ شہوت بڑھاتا ہے اور ایذائے تولید کو قوت دیتا ہے ۔سفید پیاز کو چھیل کر کوٹنے یا کچلنے کے بعد خالص مکھن میں بھون لیں۔اگر اس بھونے ہوئے پیاز کو ایک چمچ شہد کے ساتھ روزانہ خالی پیٹ کھائیں تو زبردست جنسی ٹانک کی تاثیر بخشتا ہے ۔کالے چنے کا سفوف پیاز کے پانی میں سات دن تک بھگو رکھیں اور پھر استعمال کریں تو قوت باہ کے لیے عمدہ غذا ثابت ہوتا ہے ۔
امراض جلد ۔
پیاز جد کے لئے عمدہ مساج ہے ۔یہ جلد میں خون کی گردش کو فعال بناتا ہے ۔کٹا ہوا پیاز رگڑنے سے مسے تحلیل ہو جاتے ہیں ۔پیاز کو گرم کرکے یا پلٹس بنا کر پھوڑے پھنسیوں پر لگانے سے شفا ملتی ہے ۔اس کی گرم تاثیر سے پھوڑا جلد پک کر پھوٹ جاتے ہیں ۔پیاز کو زخموں پہ بھی لگایا جاتا ہے ۔
| Onion benefits for men |
کان کی بیماریاں ۔
روٹی کا ٹکڑا پیاز کے پانی میں تر کرکے کان میں رکھنا بہت پرانا روسی علاج ہے۔اس سے کانوں میں گونج کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ پیاز کا پانی گرم کرکے کان میں ڈالنے سے درد ختم ہوجاتا ہے ۔
پیشاب کی تکالیف ۔
| Onion benefits in urdu |
خونی بواسیر
| Pyaj ke fayde |

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں