مظفرآباد عورت ہی عورت کی دشمن بن گیٔ
![]() |
دارالحکومت مظفرآباد میں عورت ہی عورت کی دشمن بن گیٔ۔نوبت تیزاب پھنکنے تک آ پہنچی۔
ذراہعٔ(وقاہع نگار) مظفرآباد ،
عورت ہی عورت کی دشمن بن گئی پروین نامی عورت نے شادی شدہ خاتون کا جینا دو بھر کر دیا غنڈوں سے حملہ کرا کے ذخمی کردیا تیزاب پھینکنے کی کوشش ناکامی پر پانچ سالہ بچی کو اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھانہ صدر نے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا خاتون ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ متاثرہ خاتون کو دھمکیاں دینے لگی متاثرہ خاتون فریاد لیکر سینٹرل پریس کلب پہنچ گئی اعلی حکام سے انصاف دلانے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقہ شوائی میں رہائش پزیر نسیمہ میر نے بتایا کہ ان کا آبائی علاقہ وادی نیلم ہے اس کا شوہر پولیس ملازم ہے پروین زوجہ گل بشیر سکنہ دواریاں پالڑی نے ایک عرصہ سے ان کا جینا دو بھر کر دیا ہے اس خاتون نے مجھ پر تین افراد سے حملہ کراکے تشدد کیا اور تیزب پھینک کی کوشش بھی کی جس کا سارا ثبوت اس کی کال ریکارڈنگ موجود ہے جس کے بعد میری معصوم بچی کو اغوا کرکے کئی دن حبس بے جا میں رکھا ہماری درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تین افراد کو گرفتار کیا جس میں پروین اور اس کا شوہر گل بشیر اور سجاد نامی بندہ شامل ہیں لیکن پروین ضمانت پر رہا ہو گئی ہے اور اب وہ دوبارہ دھمکیاں دے رہی کہ وہ تیزاب سے حملہ کرائے گی اور تیل چھڑک کر مکان کو آگ لگائے گی اور کئی دیگر افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں سے فون کرا کے دھمکیاں دلا رہی جن نمبر سے فون آ رہے ہیں وہ بھی محفوظ ہیں.
نسیمہ کے ساتھ آنے والی نصرت بی بی نے بتایا کہ اسی پروین نے اس کا بچہ بھی اغوام کرایا اور اس پر بھی تشدد کرایا ہے.
پروین کے ساتھ ملکر ٹریفک پولیس کا ملازم طاہر میر جو کہ ماربل نیلم میں تعینات ہے نسیمہ پر تیزاب پھینکنے کی سازش کررہا ہے پروین اور طاہر میر کی منصوبہ بندی کی
مکال بھی ثبوت کے طور پر مجبور ہے
نسیمہ نے بتایا کہ ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نے ہماری داد رسی کی ہے ہمیں انصاف کی توقع ہے لیکن چونکہ میرا خادند وادی نیلم کیل میں تعینات ہے میں گھر میں اکیلی ہوں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے.
اس حوالے سے ملزمہ خاتون کے فون پر کئی مرتبہ کا کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی لیکن ہر بار فون اٹینڈ نہیں ہوا


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں