Breaking

اتوار، 4 جولائی، 2021

Health benefis of pomegranate in urdu/hindi | anar khane ke fayde | انار کھانے کے فائدے

 Pomegranate benefits in urdu

انار کھانے کے کیا فاہدٔے ہیں۔  
Anar ke faide
Anar ke fayde

                     .                     
مشہور کہاوت ہے۔
ایک انار سو بیمار، 

انار ایک لذیذ اور بیج دار پھل ہے۔صدیوں سے اس پھل کو دوا اور غذا کی حیثیت سے بلند مقام حاصل ہے۔انار کا حجم سیب کے برابر ہوتا ہے۔یہ اندر سے متعدد خانوں میں بٹا ہوتا ہے۔ان خانوں میں سرخ یا سفید رنگ کے دانے ہوتے ہیں۔ان دانوں کا ذاہقہ میٹھامشہور کہاوت اور ترش ہوتا ہے۔

کاشت۔

انار کی زیادہ پیداوار ایران اور افغانستان میں ہوتی ہے۔انار ابتدائی دور میں ہی بحر روم اور مشرق میں ہندوستان کی طرف پھیل گیا۔اور پھر چین اور جاپان تک پہنچ گیا۔ہندوستان میں یہ پونے ,مہاراشٹر اور گجرات کے علاوہ اترپردیش میں بھی اگایا جاتا ہے۔

غذائ اجزاء۔

انار کے اندر رطوبت ، پروٹین, چکنائ، ریشے, اور کاربو ہائیڈریٹس پاۓ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ کیلشیٔم آہرٔن وٹامن سی اور کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی پایا جاتا ہے۔


طبی اور شفابخش اجزاء۔

انار کی طبی تاثیر کو انتہائی اعلیٰ حیثیت اور اہمیت حاصل ہے۔انار کے پیڑ کے تمام حصے بشمول جڑیں ، سرخی ماہلٔ بھوری چھال ،پتے چھلکا اور بیج ہزاروں برس سے دوا کے طور پر استعمال ہوتے آرہے ہیں۔تازہ انار کا جوس مفرح اور مسکن مشروب ہے۔

یہ مختلف بخاروں اور بیماری کے دوران پیاس کی شدت کو مٹاتا ہے۔یہ دل ،جگر،گردوں اور معدے پر خوشگوار اثر ڈال کر انہیں نئ قوت دیتا ہے۔یہ بدن کو درکار معدنی اجزا مہیا کرتا ہے ۔اور غذا میں سے وٹامن اے کو جگر میں محفوظ کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ بدن میں قوت مدافعت بڑھا کر اسے مختلف قسم کے انفیکشنز بالخصوص تپ دق سے بچاتا ہے۔
انار کے فاہدٔے
انار کے فاہدۓ


نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔

نظام ہضم کی خرابیوں میں انار بہت مؤثر ہے۔یہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدد گار بڑی آنت کی سوزش اور بلغم کے تدارک میں مفید ہے۔یہ فضلے کو گاڑھا کرتا اور انتڑیوں کو تقویت دیتا ہے۔


اسہال اور پیچش کو روکتا ہے۔

انار کی طبی اہمیت کا بڑا سبب اس کی قابض تاثیر ہے۔جو خلیوں کو سکیڑٹی ہے چنانچہ اسہال اور پیچش میں یہ اعلیٰ علاج بالغذا ہے۔
اگر مریض کو مسلسل پتلے دست آنے سے کمزوری واقع ہو تو اسے بار بار 50 ملی لٹر کے قریب انار کا جوس پینے کے لیۓ دینا چاہئے ۔یہ اسہال کو روک دے گا۔اگر مریض کو پاحانے کے ساتھ خون آتا ہو تو وہ بھی انار کے جوس کےساتھ بند ہو جائے گا ۔

آنتوں کے کیڑے کو مارتا ہے۔

انار کے پیڑ کے تنے یا جڑوں کی چھال دونوں ہی پیٹ اور آنتوں کے کیڑے مارنے کے لیۓ معاون ہے۔انار کی جڑوں کا ٹھنڈا جوشاندہ 190 ملی لٹر تک مریض کو دن میں تین بار پلانا چاہئے ۔

بخار میں آرام۔
مختلف بخاروں میں انار کا جوس میں تھوڑا سا زعفران ملا کر دینا بخار ک حدت اور پیاس کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔پکے ہوئے انار کا شربت تپدق معدے کی خرابی اور دمہ سے ہونے والے بخاروں کا شافی علاج ہے۔

مقعد کی کھجلی کا علاج

۔
انار کے پھل کا چھلکا مقعد کی کھجلی کے علاج کے لیۓ مؤثر قرار دیا جاتا ہے۔یہ شکایت غیر صحتمد عادتوں اور آنتوں کے کیڑوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
انار کے چھلکے کو اس طرح بھونا جائے کہ وہ سخت اور سیاہ ہو جائے پھر اس کا سفوف بنا لیا جائے ۔اس سفوف کو کسی بھی نباتاتی تیل کے ساتھ ملا کر لگا لیا جائے ۔


گردے اور مثانے کی پتھری کا علاج۔

میٹھے یا کھٹے دونوں قسم کے انار کے دانے پتھریوں کے علاج کے لیۓ بہت مفید ہیں۔کھانے کا ایک چمچ تازہ انار کے دانے اچھی طرح پیس کر چنے کے شوربے کے ساتھ کھلانے سے گردے اور مثانے کی پتھریاں تحلیل ہو جاتی ہیں۔

دانتوں اور مسوڑھوں کی تکالیف ۔

خشک چھلکے کا سفوف کالی مرچ اور خوردنی نمک کے ساتھ منجن کے طور پر استعمال کرنا دانتوں اور مسوڑھوں کو متعدد تکالیف سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کا باقاعدہ استعمال مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے۔خون رسنا بند کرتا ہے۔پاہیٔوریا سے محفوظ رکھتا ہے۔اور دانتوں کو چمک دار بنا کر انہیں طویل عمر کرتا ہے۔


دیگر استعمالات۔


انار کھانے کے بعد استعمال ہونے والا پھل ہے۔اس کا شربت مفرح ہوتا ہے۔اس میں پانی اور چینی کا اضافہ اسے خوش ذاہقہ بنا دیتا ہے۔انار کو آہسٔ کریم جیلی اور مربہ میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

احتیاط۔
انار کاپھل کاٹنے کے فوراً بعد استعمال کر لینا چاہئے ۔کیونکہ اس کے بیج بہت جلد اپنی رنگت کھونے لگتے ہیں۔انار کھاتے ہوئے تمباکو نوشی نہیں کرنی چاہئے ۔کہا جاتا ہے کہ اسے انتڑیوں پر برے اثرات پڑتے ہیں اور اپینڈکس کا خطرہ پیدا ہو جا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Adbox