| Pak vs aus semi final match Hassan ali cricketer |
کیا شکست کے ذمہ دار صرف حسن علی ہیں؟
کیا اکیلے حسن پر شکست کا ملبہ ڈالنا ٹھیک ہے؟
پاکستان نے ایک نہیں ،دو نہیں،تین رن آؤٹ مس کیۓ
کہتے ہیں ناں جیت کو کئی وارث مل جاتے ہیں لیکن شکست یتیم ہوتی ہے۔
آسٹریلیا سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد اکیلے حسن علی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔مگر کیا قصور صرف حسن علی کا ہے۔آہیۓ ذرا میچ کا جائزہ لیتے ہیں۔
آنکھوں میں آنسوہتھے،چہروں پر مایوسی تھی کہ شاید پاکستان میچ جاتا اگر حسن علی کیچ پکڑ لیتے۔لیکن کیا شکست کے ذم دار صرف حسن علی ہیں۔177 رنز کے تعاقب میں ٹیم آسٹریلیا دباؤ میں تھی۔اسٹارٹ کے تین اوورز میں صرف 13 رنز بنے تھے۔
| Shadab khan after loosing match |
لیکن پھر ڈیوڈ وارنر نے عماد وسیم پر ہاتھ کھولے۔دو چوکے اور ایک فلک شگاف چھکا لگایا عماد وسیم کے اس ایک اوور میں ٹوٹل 17 رنز بنے۔محمد حفیظ کے سپیل کی پہلی گیند یاد ہے جس پر نہ صرف چھکا لگا بلکہ وہ نو بال بھی تھی۔اس کے بعڈ ٹیم پاکستان نے ایک نہیں،دو نہیں،تین رن آؤٹ مس کیۓ۔
| Matthew wade |
پہلا ڈیوڈ وارنر،پھر میتھیو ویڈ اور آخر میں سٹائنس،میتھیو ویڈ صفر پر تھے جب شاداب خان سے رن آؤٹ مس ہوا۔سٹائنس 11 رنز پر کھیل رہے تھےجب شاہین آفریدی کا کا تھرو وکٹ پر نہیں لگا۔میچ کی آخری 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔جب حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا ۔کیچ ڈراپ کے بعد بھی پلڑا پاکستان کا بھاری تھا۔آسٹریلیا کو 9 گیندوں پر 18 رنز چاہیۓ تھے۔مگر شاہین آفریدوں کو تین گیندوں پر تین چھکے پڑ گۓ۔2010 میں مائیک ہسی نے جوہسعید اجمل کے ساتھ کیا تھا۔ٹھیک گیارہ ساك بعد میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کے ساتھ دہرایا۔
| Babar azam |
پاکستان یہ میچ ہار گیا اور کپتان نے سارا ملبہ حسن علی پر ڈال دیا اور صرف اتنا کہہ دیا کہ ٹرننگ پوائنٹ کیچ ڈراپ تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں